شوبز

سیاہ ہرن کے غیر قانونی شکار کا معاملہ: سلمان خان آج عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں تذبذب بر قرار

جودھ پور،۱۵؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) مشہور فلمی اداکار سلمان خان جودھ پور میں مشہور سیاہ ہرن شکار کیس میں ہفتے کے روز عدالت میں پیش ہوں گے۔ اس معاملے میں انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں 16 دفعہ معافی لے چکے ہیں ۔اس صورتحال میں دیکھا جائے گا کہ اس بار سلمان عدالت میں پیش ہوں گے یا ایک بار پھر وہ اپنی طرف سے معافی پیش کریں گے۔ ان کی جودھپور آمد کے بارے میں ابھی بھی شک اور تذبذب برقرار ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میں کالے ہرن کے شکار سے متعلق دو مقدمات چل رہے ہیں۔ یکم دسمبر کو جج نے انہیں 16 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔یکم دسمبر کو سلمان کے وکیل جانب سے پیش وکیل نے کہا کہ جواب دہندہ (سلمان خان) ممبئی میں رہتا ہے، کرونا وبا ممبئی اور جودھ پور میں خوفناک طریقہ سے پھیلی ہوئی ہے، ان حالات میں مدعا علیہ کا جودھ پور آنا خطرہ سے خالی نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے جوابدہ سلمان خان آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے۔ تاہم اب کورونا کا اثر کافی حد تک کم ہوگیا ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ سلمان جودھ پور آکر عدالت میں حاضر ہوں گے یا نہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close