شوبز

بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن کے پاس ایسی کونسی چیز موجود نہیں جو غریب سے غریب کے پاس رہتا ہے؟ مداح ہکا بکا

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز )شوبز کے لیجنڈری اداکار اوربگ بی کہلانے والے امیتابھ بچن نے فلموں میں شاندار اداکاری کے بعد شائقین کے نہ صرف دل جیتے ہیں بلکہ اپنے اس فن سے اربوں روپے بھی کمائے ہیں ۔امیتابھ بچن کے بارے میں اچانک ایسی دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ صارفین حیران رہ گئے۔امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ان کے پاس بینک اکاؤنٹ کا اے ٹی ایم کارڈ ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق بگ بی نے ایک پروگرام کی میزبانی کے دوران اپنی زندگی کے تجربات کےحوالے سے کچھ باتیں شئیر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ میرے پاس بینک اکاؤنٹ کا ای ٹی ایم کارڈ موجود نہیں ۔

انہوں نے اے ٹی ایم کارڈ پاس نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے کارڈ کے استعمال سے ڈر لگتا ہے۔ مجھے ڈر ہے کہیں اے ٹی ایم کارڈاستعمال کرتے وقت وہ مشین میں پھنس نہ جائے اسی لیے میں نے اپنے پاس کارڈ رکھاہی نہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close