
ممبئی (ایجنسی) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) مسلسل بالی ووڈ سے منسلک ہستیوں کے گھر پر چھاپہ ماری کر رہا ہے۔ اسی ضمن میں این سی بی کی ٹیم نے ہفتہ کو ایک مشہور خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق، این سی بی کی ٹیم کو ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر سے کچھ مقدار میں ڈرگس برآمد ہوئی ہے۔ ابھی تک یہ تو پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ڈرگس کتنی مقدار میں ملی ہے لیکن این سی بی کی ٹیم نے ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو سمن بھیج دیا ہے۔
Narcotics Control Bureau conducts a raid at the residence of comedian Bharti Singh in Mumbai: NCB#Maharashtra
— ANI (@ANI) November 21, 2020
اطلاعات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے ہفتہ کو بھارتی سنگھ کے اندھیری علاقے میں موجود گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ڈرگس برآمد کی۔ جس وقت این سی بی کی ٹیم نے اس کارروائی کو انجام دیا تھا اس وقت بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش گھر پر ہی موجود تھے۔
Mumbai: Narcotics Control Bureau summons comedian Bharti Singh and her husband Harsh Limbachiyaa https://t.co/rBdfK2wsK3
— ANI (@ANI) November 21, 2020
بھارتی سنگھ کے گھر سے ڈرگس ملنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھارتی اور ان کے شوہر ہرش کو پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا ہے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر این سی بی کے دفتر کب پہنچتے ہیں۔
(خبر رساں ادارے کے انپٹ کے ساتھ)