شوبز

اداکار پریش راول نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے صدر منتخب

نئی دہلی،10ستمبر(آئی این ایس انڈیا) بالی ووڈ کے مشہور اداکار پریش راول کو نیشنل اسکول آف ڈرامہ کا چیف مقرر کیا گیا ہے۔ صدر رام ناتھ کووند نے گجرات کے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کو این ایس ڈی کا صدر مقرر کیا ہے، انہیں 4 سال کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ یہ عہدہ 2017 سے خالی تھا۔مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت پرہلاد سنگھ پٹیل نے راول کو این ایس ڈی چیف بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ نامور فنکار پریش راول جی کوصدر نے نیشنل اسکول آف ڈرامہ کا صدر مقرر کیا ہے۔ ملک کے فنکار اور طلبہ ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہوں گے۔ انتہائی مبارکباد۔ نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے بھی ٹویٹ کیا اور اپنے نئے چیئرمین کو مبارکباد پیش کی۔ این ایس ڈی نے ٹویٹ کیاکہ ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہے کہ صدر نے پریش راول جیسے مشہور اداکار اور پدم شری یافتہ کو این ایس ڈی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ این ایس ڈی فیملی اس لیجنڈ کا خیرمقدم کرتی ہے، تاکہ ان کی رہنمائی میں این ایس ڈی نئی بلندیوں پر جائے۔65 سالہ پریش راول سینما اور تھیٹر دونوں میں ایک مشہور فنکار ہیں اور انہیں اداکاری کا برسوں کا تجربہ ہے۔ اپنی تقرری کے موقع پر انہوں نے بتایاکہ یہ چیلنج بھرا لیکن تفریحی ہوگی، میں اپنی پوری کوشش کروں گا کیونکہ یہ ایک ایسا میدان ہے جسے میں اچھی طرح جانتا ہوں۔ وزارت ثقافت میں میڈیا مشیر نتن تریپاٹھی نے کہا کہ پریش راول کو 4 سال کے لئے این ایس ڈی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close