شوبز

اداکارہ سارہ خان ہوئیں کورونا مثبت ، سوشل میڈیا کے ذریعے خوددی معلومات

ممبئی،10ستمبر(آئی این ایس انڈیا) مشہور سیریل ’سپنا بابل کا بدائی‘ کی اداکارہ سارہ خان کورونا مثبت پائی گئی ہیں۔ اداکارہ نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے بارے میں آگاہ کیا۔ سارہ خان نے بتایا کہ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں الگ کردیا۔سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ بدقسمتی سے آج مجھے کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے!! حکام اور ڈاکٹروں نے مجھے گھر میں خود کو کوارنٹین کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ میں ابھی ابھی ٹھیک محسوس کررہی ہوں، صحت مند ہونے کی خواہش ہے،لوگ سارہ کی جلد صحتیابی کے لئے تبصرے اور دعا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا اور مشہور ریپر اسپیڈکو بھی کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ ان ستاروں نے سوشل میڈیا پر بھی بات کی تھی۔ انہوں نے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بارے میں معلومات مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close