شوبز

بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا نے شوہر سے طلاق لے لی

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز)  بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا نے اپنے شوہر ریان تھام سے طلاق لے لی۔ میڈیا کے مطابق منیشا لامبا اور ان کے شوہر ریان تھام کی 6 جولائی 2015 کو شادی ہوئی تھی، ان دونوں کی ملاقات 2013 میں ایک نائٹ کلب میں ہوئی تھی۔ شادی کے تین سال بعد ہی 2018 میں منیشا لامبا نے اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا تھا،

انہوں نے اس وقت اس بارے میں کوئی بات نہیں کی تھی اور نہ ہی ان کے شوہر نے اس حوالے سے کوئی بات میڈیا کو بتائی تھی۔اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ منیشا لامبا نے اپنے شوہر سے باضابطہ طلاق لے لی ہے۔

ایک میگزین نے جب اداکارہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے طلاق کی خبروں کی تصدیق کی اور کہا کہ ” میں اور ریان علیحدہ ہوچکے ہیں، اب علیحدگی کی قانونی کارروائی پوری ہوچکی ہے۔خیال رہے کہ منیشا لامبا نے 2005 میں بالی ووڈ فلم ” یہاں” سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے بچنا اے حسینو، بھیجا فرائی 2، دس کہانیاں، جوکر سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close