شوبز
مایاوتی نے سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر سی بی آئی جانچ کی مانگ کی

نئی دہلی 30 جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز ) بی ایس پی صدر مایاوتی کا کہنا ہے کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معاملہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے موڑ لے رہا ہے ،اس لیئے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ ہونی چاہیئے ، اتنا ہی نہیں بی ایس پی صدر مایاوتی نے مہاراشٹرا اور بہار کے کانگریسی لیڈروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے
سشانت سنگھ راجپوت کے والد کی جانب سے پٹنہ پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے سے معاملہ مزید حساس ہوگیا ہے۔اب معاملے کی جانچ مہاراشٹرا اور بہار پولیس کی جانب سے کرانے سے بہتر ہوگا کہ پورے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے ۔ انہوں نے مہاراشٹر حکومت کو اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جانچ کرانے کی اپیل بھی کی ہے۔