ممبئی

شندے اور اُن کے حامیوں کے ارادوں کو دھول چٹا دوں گا، ادھو ٹھاکرے کا اعادہ

ممبئی،13جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) وزیر اعلیٰ کا عہدہ گنوا چکے شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر ایک مرتبہ پھر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ شندے اور ان کے حامیوں کے ارادوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اور انہیں دھول چٹا دیں گے۔

خیال رہے کہ ادھو ٹھاکرے نے اپنی حامی شیو سینا کے رکن اسمبلی راجن سالوی کو نام ایک خط جاری کیا ہے۔ اس میں انہوں نے سالوی کو شیو سینا کے تئیں وفادار رہنے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں یہ آپ جیسے وفادار کی حمایت سے ایکناتھ شندے اور ان کی حمایت کرنے والوں کے ارادوں کو دھول چٹا دوں گا۔شیو سینا کے سربراہ نے یہ خط 6 جولائی کو لکھا تھا، جس میں انہوں نے مشکل وقت میں وفادار رہنے کے لئے راجن سالوے کی ستائش کی تھی۔

ادھو نے کہا کہ آپ نے ایکناتھ شندے کی وجہ سے خمیازہ برداشت کیا ہے۔ ان کی بنائی ناجائز حکومت سے بھیک نہیں مانگی اور نہ ہی نااہلی کے خطرے سے گھبرائے۔ آپ جیسے وفادار شیو سینکوں کی حمایت سے ایکناتھ شندے اور ان کے حامیوں کی منشا کو ناکام بنا دیا جائے گا۔خیال رہے کہ ادھو ٹھاکرے نے اپنی حامی شیو سینا کے رکن اسمبلی راجن سالوی کو نام ایک خط جاری کیا ہے۔

اس میں انہوں نے سالوی کو شیو سینا کے تئیں وفادار رہنے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں یہ آپ جیسے وفادار کی حمایت سے ایکناتھ شندے اور ان کی حمایت کرنے والوں کے ارادوں کو دھول چٹا دوں گا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button