اشعار و غزل

شانِ حضرت عثمان غنی


🌺 شانِ حضرت عثمان غنی ؓ 🌺

شرم و حیا پہ جب بھی میں عنوان لکھوں گا
اپنے قلم سے سیرتِ عثمان ؓ لکھوں گا

ہم زلف وہ علی ؓ کے، دامادِ مصطفیٰ ہیں
عثمان ؓ باحیا ہیں، آقا ؐ کے باوفا ہیں

اُنکی مدح میں اپنا میں دیوان لکھوں گا
اپنے قلم سے سیرت عثمان ؓ لکھوں گا

دو نور والے ہیں وہ اور تیسرے خلیفہ
ہیں ناشرِ قرآں وہ اور مظلومِ مدینہ

عثمان ؓ کے منکر کو میں شیطان لکھوں گا
اہنے قلم سے سیرت عثمان ؓ لکھوں گا

غیروں کی سازشوں سے اپنوں نے ظلم ڈھائے
وہ جبلِ استقامت پھر بھی نہ لڑکھڑائے

شہادتِ غنی ؓ کی داستان لکھوں گا
اپنے قلم سے سیرتِ عثمان ؓ لکھوں گا

جنت میں ہر اک ساتھی سب انبیاءؑ کے ہوں گے
میرے رفیق و ساتھی عثمان ؓ وہاں پہ ہوں گے

آقا ؐ کا ہر جگہ میں یہ فرمان لکھوں گا
اپنے قلم سے سیرتِ عثمان ؓ لکھوں گا

ہاتھوں میں مصطفیٰ ؐ کے لیے ہاتھ سب صحابہؓ
ہیں کر رہے عزم یہ لے کر رہیں گے بدلہ

اشعر اُنھیں کیلئے بیعتِ رضوان لکھوں گا
اپنے قلم سے سیرتِ عثمان ؓ لکھوں گا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close