دہلیشوبزممبئی

شرپسندوں کی مخالفت اوندھے منھ جا گری : کنگ خان کی فلم ’پٹھان ‘کا جلوہ جاری، 400 کروڑ کا ہندسہ کیا عبور

نئی دہلی،29جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) کنگ خان کی فلم’ پٹھان‘ کے ’بے شرم رنگ ‘گانے پر تنازع سے لے کر فلم بائیکاٹ کی مہم وغیرہ شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ کے لیے آب حیات ثابت ہورہی ہے، فسطائیوں نے ’پٹھان‘ کا حال ’لال سنگھ چڈھا‘‘ جیسا کرنا چاہا تھا، لیکن ’پٹھان‘ نے یہ ثابت کردیا کہ لاکھ مخالفت کے باوجود، ’پٹھان‘ کا اقبال ہمیشہ بلند ہی رہے گا۔

ایک طرف جہاں ہندوستان میں پٹھانوں کا جادومداحوں کے سرچڑھ کر بول رہا ہے وہیں اب پوری دنیا شاہ رخ خان کے ایکشن کی مداح ہوگئی ہے۔شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘نے جہاں بھارت میں 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے وہیں دنیا بھر میں اس نے 400 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔تیسرے دن پٹھان کی کمائی میں کمی دیکھ کر شاہ رخ کی فلم نے ایک بار پھر چھلانگ لگائی ہے۔ تجارتی تجزیہ کار رمیش بالا کے مطابق’ پٹھان‘ نے چوتھے دن تقریباً 52 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں، جس کے بعد چار دن کی کمائی کو جمع کرکے 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

دنیا بھر کی بات کریں تو گزشتہ روز 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد فلم نے 400 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور کرلیا ہے۔ تجارتی تجزیہ کار کے مطابق’ پٹھان‘ نے محض 4 دنوں میں دنیا بھر کے باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کما لیے ہیں، جبکہ اتوار کو چھٹی ہے، یہ تعدادمزید بڑھنے والی ہے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان ‘‘میں دیپیکاپادووکون اور جان ابراہیم ایکشن میں ہیں۔ پٹھان کنگ خان کی واپسی کو بیان کرتی نظر آتی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button