عجیب و غریب

شرمناک : نو ماہ کی مدت میں 33 افراد نے 15سالہ بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

ممبئی(ہندوستان اردو ٹائمز )  شہر ممبئی کے قریب 9 ماہ کی مدت میں 33 افراد کی جانب سے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ کئی بار اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد 2 کم عمر لڑکوں سمیت 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں سال جنوری میں متاثرہ لڑکی کے دوست نے اس کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا لی اور پھر بلیک میل کر کے اس کا ریپ کرتا رہا۔لڑکے نے مبینہ طور پر بہت سے دوسرے لوگوں، دوستوں اور جاننے والوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور ان سب نے اس نوعمر لڑکی کو بلیک میل کرکے استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو کئی بار اور ممبئی کے قریب کئی مقامات پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔لڑکی نے گزشتہ رات پولیس سے رجوع کیا اور وہ اب ہسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی درخواست پر 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واضح رہے کہ لڑکی تقریبا تمام ملزمان کو جانتی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close