شرلین چوپڑا نے ساجد خان کیخلاف ایف آئی آر کرایا درج

ممبئی ، 21اکتوبر ( ہندوستان اردو ٹائمز) اداکارہ شرلین چوپڑا نے ساجد خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ اداکارہ شرلین چوپڑا کو بدھ کے روز ممبئی میں پولیس اسٹیشن کے باہر دیکھا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے ساجد خان کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ شرلین چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ فلمساز اور ملزم ساجد خان کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ شرلن چوپڑا نے اب فلمساز ساجد خان کے خلاف ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں پولیس شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے اے این آئی سے اس پورے تنازع کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ساجد خان کے خلاف سامنے آنے میں انہیں اتنے سال کیوں لگے۔ساجد خان کے خلاف شکایت درج کرانے کی ہمت پہلے نہیں تھی۔
شرلین چوپڑا شرلین نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں می ٹو کے ملزم ساجد خان کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں جنسی زیادتی، مجرمانہ طاقت اور مجرمانہ دھمکی دینے کی شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس نے سب سے پہلے مجھ سے پوچھا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا جس پر میں نے جواب دیا کہ واقعہ 2005 کا ہے۔ اس کے علاوہ جب پولیس نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو ان (ساجد خان) کے خلاف شکایت درج کرانے میں اتنا وقت کیوں لگا؟
اس پر میں نے کہا کہ تب مجھ میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں ساجد خان جیسے بڑے نام کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت درج کروا سکوں۔ اداکارہ نے کہا کہ #می ٹو موومنٹ کے دوران جب دیگر خواتین میڈیا کے سامنے بے خوف ہوکر اپنے تجربات شیئر کرنے آئیں تو انہیں بھی بات کرنی چاہیے تھے ،شرلین نے کہا کہ کوئی ان کے میڈیا انٹرویوز کو پڑھ سکتا ہے یا سوشل میڈیا پر جا کر یہ جان سکتا ہے کہ #می ٹو کے ملزم ساجد خان نے ان خواتین کے ساتھ کس طرح نامناسب سلوک کیا۔
اس نے ان میں سے کچھ سے سیکس کے بارے میں پوچھا، جیسے کہ آپ دن میں کتنی بار سیکس کرتی ہیں، ان کے کتنے بوائے فرینڈ ہیں اور اس نے مجھے اپنا عضو تناسل دکھایا اور مجھے چھوا۔ساجد خان 2018 میں #می ٹو تنازع میں اس وقت پھنسے تھے،جب فلم انڈسٹری کی نو خواتین نے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایاتھا۔ انہوں نے ساجد خان کے ساتھ مختلف پروجیکٹس پر کام کیا۔ ان پر شرلین کے ساتھ سلونی چوپڑا، آہانہ کامرا اور مندانہ کریمی سمیت اداکاراؤں نے الزام لگایا تھا۔