ممبئی

شردپوار نے کہا، ’سب چنگاسی‘،مہاراشٹر حکومت کو کوئی خطرہ نہیں

ممبئی،21جون(ہندوستان اردو ٹائمز) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے منگل کو کہا کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ تیسری بار ہے کہ ریاستی حکومت کو گرانے کی سازش کی گئی ہے لیکن یہ کامیاب نہیں ہو گی۔ شرد پوار نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ شیوسینا کے کچھ ممبران اسمبلی کی ناراضگی ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کسی سے بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے شیو سینا ممبران اسمبلی کی ناراضگی کا معاملہ سنبھال لیں گے۔ ڈھائی سال سے حکومت ٹھیک چل رہی ہے۔ شیوسینا کے ساتھ این سی پی اور کانگریس پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ این سی پی میں کوئی بغاوت نہیں ہے۔ مسٹر پوار نے کہا کہ ماضی میں بھی راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کراس ووٹنگ ہوئی ہے۔

اس سے ریاستی حکومت کے مستقبل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔خیال رہے کہ شیوسینا کے سینئر لیڈر ایک ناتھ شندے کی قیادت میں پارٹی کے کچھ ناراض ایم ایل اے اس وقت گجرات کے سورت میں جمع ہیں اور ایسی خبریں آئی ہیں کہ وہ پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button