دیوبند

شراب پی کر گھر آنے والے نوجوان کی مشتبہ حالات میں موت

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد موت کا اصل سبب معلوم ہوسکے گا۔کوتوالی انچارج پیو ش دیکشت

دیوبند،3؍ستمبر(رضوان سلمانی) گذشتہ رات شراب پی کر گھر آنے والے ایک نوجوان کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی اس کی لاش صبح کے وقت کمرے سے بر آمد ہونے پر پورے خاندان میں کہرام مچ گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔

تفصیل کے مطابق سنیچر کے روز تحصیل دیوبند کے گاؤں کھجوری کے باشندہ موہت کوشل نے دیوبند کوتوالی میں ایک تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا 32سالہ بھائی انکت کوشل صبح کے وقت اپنے کمرہ میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے ۔موہت کا کہنا ہے کہ انکت گذشتہ رات شراب پی کر گھر آیا تھا اس موقع پر اس کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا بھی ہوا تھا اور مار پیٹ کے دوران انکت زخمی ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد گھر کے سبھی لوگ سو گئے لیکن انکت صبح کے وقت اپنے کمرہ میں بے سدھ میں پایا گیا جس کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا ۔

نوجوان انکت کی اچانک مشتبہ حالت میں ہونے والی موت سے پورے خاندان میں کہرام برپاہوگیا ۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کا پنچ نامہ بھرکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔کوتوالی انچارج پیوش دیکشت نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے اسلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے ۔رپورٹ آنے کے بعد ہی نوجوان کی موت کا اصل سبب معلوم ہوسکے گا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button