دہلی

’شاہین باغ میں کچھ بھی غیرقانونی نہیں،بدنام کرنے کی سازش‘ آر ڈبلیو اے نے ایم سی ڈی کو دو ٹوک الفاظ میں کہا،مہم غلط

نئی دہلی9مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) شاہین باغ کی ریزیڈنٹ ویلفیئرایسوسی ایشن نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات ہٹانے کی مہم کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کچھ بھی غیر قانونی نہیں کیاگیاہے۔ یہاں صرف ایک عمارت میں پینٹنگ کے لیے بانس کا بیٹ تھا۔ ہم نے خود ہی وہ بانس ہٹا دیا۔ یہاں کچھ بھی غیر قانونی نہیں ہے۔ ہم نے پہلے ہی سب کچھ ہٹا دیا تھا۔ ایم سی ڈی کو کچھ بھی غیر قانونی نہیں ملا۔ مسجد کے باہر غسل خانہ تھا، وہ بھی ہم نے خود ہی ہٹا دیا تھا۔ یہاں زیادہ تر دکانیں ہندوؤں کی ہیں۔ شاہین باغ کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہم نے ایم سی ڈی سے کہا تھا کہ ہمیں بتائیں کہ کہاں سے کوئی غیر قانونی چیز ملی ہے۔

ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ہم انتظامیہ سے کہیں گے کہ شاہین باغ کا نام بدنام نہ کیا جائے۔ دوسری جانب کانگریس کے رہنما عمران پرتاپ گڑھی نے اس معاملے میں کہا ہے کہ اگر غیر قانونی تارکین وطن دہلی میں رہ رہے ہیں، تو یہ وزیر داخلہ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، کیا مرکزی وزیر داخلہ کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے؟جبکہ دہلی بی جے پی کے سربراہ آدیش کمار گپتا نے الزام لگایاہے کہ کانگریس اور آپ پارٹی دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہیں۔ کانگریس اور آپ دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں، روہنگیا جیسے غیر قانونی تارکین وطن کی حمایت کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ، سی پی آئی (ایم)) کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ عرضی جنوبی دہلی کے شاہین باغ اور دیگر علاقوں میں جاری تجاوزات ہٹانے کی مہم کے خلاف دائر کی گئی تھی۔ سی پی آئی (ایم) کے وکیل نے آج سی جے آئی کے سامنے عرضی کا ذکر کیا اور فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن شاہین باغ میں بلڈوزر چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ جبکہ بعض دیگر علاقوں میں کئی عمارتیں پہلے ہی منہدم ہو چکی ہیں۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے کہا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کا پروگرام انتہائی غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button