بہار

شاہنواز ملک کو مسلسل دوسری بار جے ڈی یو کے اقلیتی سیل ضلع صدر کے طور پر نامزد کیے جانے پر مبارکبادی کا سلسلہ جاری

جموئی بہار( محمد سلطان اختر) جموئی ضلع کے تحت علی گنج اسلام نگر بلاک کے رہائشی شاہنواز ملک کو مسلسل دوسری بار اقلیتی سیل کا ضلع صدر بنائے جانے پر مبارکبادی دینے والوں کا ہجوم جاری ہے۔ انہیں جموئی ضلع اقلیتی سیل کا صدر بنائے جانے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا اور سلیم پرویز اقلیتی ریاستی صدر بہار کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس امید پر قائم رہوں گا جس کے تحت مجھے دوبارہ ضلع صدر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، میرے کام کرنے کا انداز یہ رہا ہے کہ جموئی ضلع کے ہر بلاک میں گاؤں، گاؤں اور گلی کوچوں میں مخصوص طور پر اقلیتی طبقے کے لوگوں کو جوڑا ، پارٹی کی خوبیاں بتائی میرے کام کرنے کے انداز کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے مسلسل دوسری بار ضلعی صدر بنایا ہے۔

اس کے لئے میں سلیم پرویز کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، شاہنواز ملک کو اقلیتی سیل کا صدر بنانے پر ضلع سے لے کر بلاک اور گاؤں تک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ہر طرف سے مبارکبادی موصول ہو رہی ہیں۔ پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری سید نجم اقبال خاص طور پر مبارکبادی دی،اور مخصوص طور پر مبارک بادی دینے والوں میں ریاستی جنرل سیکرٹری سابق چیئرمین عرفان ملک، سابق ریاستی صدر اقلیتی سکندر خان، ریاستی جنرل سیکرٹری وارث خان فضل امام ملک، امیش کمار کشواہا، جموئی ضلع صدر جے ڈی یو شمبھو شرن، بلاک صدر جے ڈی یو جمیل احمد، کسان سیل کے ضلع صدر سہ چیف نمائندہ شیلیندر مہتو، اروند کمار، بلاک صدر جے ڈی یو علی گنج شیتل مہتا، یوتھ لیڈر جے ڈی یو داول کشواہا، شمشاد عالم مکھیا آڑھا پنچایت، شاہین ملک، شاہد ملک، نواب ملک، نوشاد ملک، پرمود، اودھیش کمار، پرشانت کشور، شہزادہ، آفتاب انصاری وغیرہم ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button