شاعر ولی وقاص کے والد شکیل احمد کا انتقال ،متعلقین میں غم کی لہر

دیوبند،12؍جولائی(رضوان سلمانی) شاعر ولی وقاص کے والد شکیل احمد کا74؍سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر عام ہوئی متعلقین میں غم لی لہر دوڑ گئی ان کے انتقال کے سلسلہ میں ان کے صاحبزادے ولی وقاص نے بتایا کہ والد مرحوم گذشتہ 5؍جولائی کو اچانک دماغ مفلوج ہونے کے سبب بیمار ہوگئے جنہیں دیوبند کے پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔جہاں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گھر بھیج دیا ۔
انہوں نے بتایا کہ گذشہ کل انہیں پھر ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں رات 8؍بجے انہوں نے رات آخری سانس لی ۔بھائی شکیل مرحوم نہایت جفا کش انسان تھے انھوں نے اپنی پوری زندگی جفا کشی اور سخت و دن رات محنت کرکے گزاری مرحوم ملنسار، سادہ مزاج اورخوش اخلاق انسان تھے انکے انتقال پرمعروف عالم دین مولانا ندیم الواجدی ،دارالعلوم وقف کے استاذ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر ، مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی اسسٹنٹ منیجر سید آصف حسین سابق چیئرمین انعم قریشی سابق ایم ایل اے معاویہ علی،شاعر ڈاکٹر شمیم دیوبندی،ڈاکٹر ایس اے عزیز،چاند دیوبندی،سید وجاہت شاہ، پریس ایسو سی ایشن دیوبند اور نیوز نیٹ ورک کے تمام زمہ داران و صحافی حضرات رضوان سلمانی ،آباد علی، سمیر چودہری، عارف عثمانی ، فہیم صدیقی، معین صدیقی، مشرف عثمانی، فہیم عثمانی اور دیگر معزز شخصیات نے شکیل بھائی کے انتقال پر اپنے شدید صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے جملہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔مرحوم کی نماز جنازہ آ صبح 9؍بجے احاطہ مولسری میںمولانا سلمان بجنوری نے پڑھائی اور تدفین قاسمی قبرستان میں عمل میں آئی۔پسماندگان کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔