شوبز

شادی کرنے والے ہیں ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور ، کرن جوہر نے لیک کی ڈیٹیل؟ کیا ہے سچ

کافی ود کرن کا آخری ایپی سوڈ کافی دھماکہ خیز رہا ۔ ایسا تو ہونا ہی تھا ، کیونکہ اس سیزن کے آخری ایپی سوڈ میں کرن کی بیسٹ فرینڈ کرینہ جو آئی تھیں ۔ کرینہ کے ساتھ پرینکا چوپڑا موجود تھیں ۔ دونوں اداکاراوں نے یہاں کرن کے ساتھ بیٹھ کر کئی سنسنی خیز انکشافات کئے ۔ ان انکشافات میں سب سے زیادہ سرخیاں بٹورنے والی ملائیکہ اور ارجن کپور کے رشتہ سے وابستہ تفصیلات رہیں ۔ اس کی شروعات پرینکا چوپڑا نے کی ۔

کرن نے پرینکا سے پوچھا کیا آپ جانتی ہیں کہ ورون دھون کس کو ڈیٹ کررہے ہیں ؟ پرینکا نے منع کرتے ہوئے اپنی بات ختم نہیں کی اور مزید کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ ارجن کپور ملائیکہ اروڑہ کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔ اس درمیان کرینہ موضوع بدلنے کی کوشش کرتی رہیں ، لیکن اپنی عادت کے مطابق کرن جوہر نے یہ موضوع یوں ہی نہیں جانے دیا ۔ وہ فورا کرینہ سے پوچھتے ہیں کہ تو ارجن ملائیکہ کو ڈیٹ کررہے ہیں ، آپ یہ بات جانتی ہیں ؟ ۔


شادی کرنے والے ہیں ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور ، کرن جوہر نے لیک کی ڈیٹیل

کرن کے سوال پر کرینہ کے چہرے کا ایکسپریشن قابل دید تھا ۔ وہ کہتی ہیں مطلب … ہاں بالکل ۔ اس پر کرن نے انہیں چڑھاتے ہوئے کہا کہ افواہ ہے کہ تم ملائیکہ کی برائیڈ میڈ بنوگی ۔ اس پر کرینہ پرینکا کی طرف دیکھتی ہیں اور ایک مرتبہ پھر موضوع بدلنے کی کوشش کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close