دہلی

سی پی ایم لیڈر برندا کرت سپریم کورٹ کاحکم لے کربلڈوزرکے سامنے سینہ سپر

جہانگیرپوری میں انہدام پرعدالتی فیصلے کے بعدملی تنظیمیں باہمی کریڈیٹ میں مصروف

دونوں جمیعۃ نے الگ الگ پریس بیان جاری کیا

نئی دہلی20اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) جہانگیر پوری میں ’بلڈوزر مہم‘ کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی (ایم)) کی رہنما برندا کرت سپریم کورٹ کے حکم کی نقل کے ساتھ یہاں پہنچیں اور انہیں بلڈوزر روکتے دیکھا گیا۔ اس دوران برندا کرت کو سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔اس درمیان جمیعۃ علماء کے دونوں گروپ آپس میں لڑتے رہے اورکریڈیٹ لینے کی کوشش کرتے رہے کہ سپریم کورٹ ہمارے وکلاء گئے تھے۔

دونوں نے اپنااپنا پریس بیان جاری کیاہے۔حیرت ہے کہ جب سب سے پہلے کارروائی روکناضروری تھا،ایک طرف مسلم تنظیمیں آپس میں کریڈیٹ کی جنگ لڑرہی تھیں،دوسری طرف برنداکرات بلڈوزرکے سامنے ڈٹ گئیں۔اس سے ملی تنظیموں کی بے حسی کااندازہ ہوتاہے۔دوسری طرف شاہی امام مولانابخاری کاگھربھی صرف پینتالیس منٹ کی مسافت پرموجودہے۔

سپریم کورٹ نے جہانگیر پوری میں غیر قانونی تعمیرات کو گرانے پر روک لگانے کا حکم دیاہے۔ 12 بجے کے قریب سی پی ایم لیڈر برندا کرت حکم کی کاپی لے کر موقع پر پہنچیں اور پولیس اور میونسپل ملازمین سے فوری طور پر انہدام روکنے کی اپیل کی۔ ایک ویڈیو میں وہ ایک بلڈوزر کے سامنے کھڑی اور اس کا راستہ روکتی ہوئی نظر آئیں۔ اس کے ساتھ عدالتی حکم کی کاپی بھی دکھائی دے رہی تھیں۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ کے حکم کے دو گھنٹے بعد یہ کارروائی روک دی گئی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button