
نئی دہلی، 16جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز ) قومی دارالحکومت دہلی میں پی ایم مودی کے’میگا روڈ شو‘ پر اپوزیشن پارٹیاں سوال اٹھا رہی ہیں۔ کانگریس، ایس پی اور سی پی آئی (ایم) کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی غیر ضروری روڈ شو کر کے پیسہ پانی کی طرح بہار ہی ہے۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان نے کہا کہ بی جے پی والوں نے روڈ شو نکالا، یہ جشن کس لئے ہے؟
انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی کے 1 کلومیٹر کے سفر پر ٹیکس دہندگان نے 10 کروڑ روپے خرچ کردیئے گئے۔ایک چینل کے ڈیبیٹ شو میں اتل انجان نے کہا کہ اپنی 360 لوگوں کی ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کرنے کے لیے، آپ نے ایک روڈ شو کیا۔ روڈ شو کیا ہے؟ اور روڈ شو کیوں کر رہے ہو؟ اسی دہلی کے لوگوں نے میئر کے انتخاب میں آپ کو ناکام کردیا، اور آپ جشن منا رہے ہیں ، روڈ شو کر رہے ہو، آخر یہ کیا ہے؟
مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے اتل انجان نے کہا کہ آپ جب چاہیں 30-30 میٹنگیں کر رہے ہیں۔ یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے، کیا آپ کو اس کا احساس ہے؟ اتل انجان نے کہا کہ میں ملک کے لوگوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوںاور میں بی جے پی کے لوگوں سے بھی اپیل کرنا چاہتا ہوںکہ وزیر اعظم کو بھی اخلاقی سیاست کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ کیا ملک کے وزرا ملک کی دولت لوٹتے رہیں گے۔اتل انجان نے کہا کہ پالیسیوں کے سوال پر بحث کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سال 9 ریاستوں میں انتخابات ہوں گے۔ اتر پردیش میں انتخابات ہوئے، ان کے مشن 2027 کو شروع ہوئے 6 ماہ ہو چکے ہیں۔ کیا آپ (وزیر اعظم مودی) صرف اسی انتخاب کا انتخاب کریں گے؟ یا ہم کسی کام کی بات کریں گے؟