اہم خبریں

سی اے اے کے ضوابط بنانے کے لئے وزارت داخلہ نے مانگاچھ ماہ کا وقت

نئی دہلی: وزارت داخلہ نے شہریت ترمیمی قانون  کے ضوابط بنانے کے لئے 6 ماہ کا وقت طلب کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے منگل کو پارلیمنٹ کو اس بات کی اطلاع دی ہے۔ وزارت داخلہ نے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کمیٹیوں سے 9 جنوری تک وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی اے اے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں اقلیتوں اور تشدد کا شکار ہوئے ہندو، پارسی، سکھ، عیسائی، جین اور بودھ طبقے کو ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

UP: A Year on, Forgotten Victims of Anti-CAA, NRC Still Await Justice |  NewsClick

کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے پوچھا تھا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے ضوابط کو نوٹیفکیشن کرنے کی آخری تاریخ طے ہوئی ہے یا نہیں۔ انہوں نے تاریخ طے نہ ہونے کی صورتحال میں وزارت سے وجہ بھی دریافت کیا تھا۔ اس پر وزیر مملکت برائے داخلہ امور نتیا نند رائے نے کہا کہ سی اے اے کو 12 دسمبر 2019 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا اور یہ 10 جنوری 2010 کو موثر ہوگیا تھا۔

ED finds 'financial links' between Popular Front of India and anti-CAA  protests in UP - Oneindia News

اپنے جواب میں نتیا نند رائے نے کہا، ’شہریت ترمیمی قانون، 2019 کے ضوابط کو طے کرنے کے لئے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کمیٹیوں سے مدت 09.01.2022 تک بڑھانے کی اپیل کی گئی ہے‘۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اس قانون پر 12 دسمبر 2019 کو رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔ سی اے اے کے سامنے آنے کے بعد بڑے پیمانے پر اس کی مخالفت کی گئی تھی۔ ملک کے کئی اپوزیشن سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے قانون کو نافذ کئے جانے کی مخالفت کی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close