سیوان والےخبر کی وضاحت

نہ مسجد کے امام صاحب اور نہ مؤذن صاحب کا قتل ہوا ہے بل کہ جمعہ کی رات میں خالص پور ضلع سیوان کی جامع مسجد کی تیسری منزل پر سو رہے 70 سالہ شفیع احمد صاحب کا کسی نے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔
مقتول کا اپنے خاندان کے افراد سے سے زمین کی تقسیم کو لے کر پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا، پنچایت وغیرہ بھی ہوئی تھی، لیکن ان کا فریق مخالف نہیں مانا، معاملہ کورٹ میں بھی زیر سماعت تھا، وہ طاقتور تھے انہوں نے تقریباً 16-17 دن پہلے شفیع احمد صاحب کو ان کے گھر سے نکال کر ان کے گھر میں تالا ماردیا تھا۔ وہ گزشتہ 16-17 دنوں سے مسجد میں سو رہے تھے، جمعرات کو مسجد کی تیسری منزل پر سورہے اسی درمیان درندوں نے ان کا سفاکانہ قتل کر دیا۔
مسجد کے امام مولانا بلال مصباحی صاحب بالکل محفوظ ہیں وہاں کا مدرسہ ناچیز کے ہی زیر نگرانی ہے۔
یہ مسیج ایک واٹس ایپ پر بھیجا گیا ’’ہندوستان اردو ٹائمز’’ نے جب اس کی تفصیلات پوچھی تو بتایا گیا کہ یہ میسیج سراج احمد نظامی صاحب کا ہے اور یہی حضرت وہاں رہتے ہیں