دیوبند

سینتھیٹک دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف این ایس اے کے تحت کی جائے کارروائی

افسران کی میٹنگ میں کمشنر لوکیش ایم نے دی ضروری ہدایات

دیوبند،15؍ ستمبر(رضوان سلمانی) کمشنر لوکیش ایم نے کہاکہ کمشنری میں راشن حاصل کرنے والے مستحقین کے لئے کیا ضابطہ ہے؟اس کی تفصیلی رپورٹ ثبوتوں کی بنیاد پر پیش کریں،انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کمشنری کے راشن کارڈ صارفین کے لئے کتناراشن فراہم کرایا جاتاہے، اس کی بھی صحیح صورتحال سے آگاہ کرنا یقینی بنائیں۔راشن کے کوٹہ کی دکانوں کی تقسیم کے سلسلہ میں حکومت کی جانب دیئے گئے احکامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے اور یہ بھی یقینی بنایاجائے کہ جنگلوں میں مقیم افراد(ون گوجروں) کے بھی راشن کارڈ تیار ہوئے یا نہیں اور انہیں راشن مل رہاہے یا نہیں۔ کمشنر نے کہاکہ دودھ میںملاوٹ کرنے والے اور سینتھیٹک دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کااظہار کمشنر لوکیش ایم نے آج سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہ کمشنری کے ترقیاتی کاموں کی جائزہ میٹنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے احکامات دیئے کہ راشٹریہ باغوانی مشن کے تحت ضلع سہارنپور میں امردود کی اچھی فصل تیار کی جائے اور مظفرنگر میں کیلے،الائچی اور دیگر فصلوں کو بڑھاوا دیا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ ضلع کے آم کو بین الاقوامی سطح پر شناخت دلانے کے لئے باغوانی اور محکمہ ادھیوگ آپسی تال میل کے ذریعہ ضروری قدم اٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ شوگر فیکٹریوں کو چلانے کے لئے افسران اپنی سطح سے سبھی تیاریاں پوری کرلیں اور ساتھ ہی سبھی شوگر فیکٹریاں میں جانے والی سڑکوں کو درست کیا جائے،جس سے کسانوں کو فیکٹری میں گناّ پہنچانے میں کوئی پریشانی نہیں آئے۔ کمشنر نے محکمہ تعلیم کے آفیسر کو ہدایت دی کہ جن بچوں کا اسکولوں میں داخلہ دوسال قبل ہونا تھا ان کو اب کس کلاس میں داخلہ دیاگیاہے؟ ،کلاس میںاتنی گنجائش ہے یانہیں اس کی جانچ کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ سبھی ٹیچرس وقت پر اسکول میں حاضر ہورہے ہیں یا نہیں ،کمشنر نے یہ بھی ہدایت دی کہ سبھی اسکول کالجوں میں صاف صفائی کا بہتر نظم کیا جائے،انہوں نے اپنے روزگار کے لئے چلائی جارہی اسکیم کے تحت قرض لینے والے افراد کی فہرستوں کو جلد از جلد فائنل کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ محکمہ لیبرکے افسران کو ہدایت دی کہ حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں سے سبھی مزدوروں کو آگاہ کریں تاکہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کرسکیں۔میٹنگ میں سنیل کمار شری واستو ،سی ڈی او مظفرنگر آلوک یادو اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close