سینئر صحافی عارف عثمانی کی والدہ کا طویل علالت کے بعد انتقال
مرحومہ نہایت سادہ مزاج، ملنسار اور باغ وبہار کی شخصیت کی مالکہ تھی

دیوبند 27؍جنوری (رضوان سلمانی) دیوبند کے سینئر صحافی عارف عثمانی اور آل انڈیا ریڈیو اردو سروس کے نیوز ایڈیٹر شمیم عثمانی کی والدہ محترمہ رابعہ خاتون کا طویل علالت کے بعد تقریباً 82سال کی عمر میں اپنی رہائش گاہ گدی واڑہ دیوبند میں انتقال ہوگیا، جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر عام ہوئی تمام عزیزو اقارب کے یہاں ماحول رنجیدہ ہوگیا اور جملہ عزیزان ومتعلقین نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر اہل خانہ سے حادثہ وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جملہ پسماندگان کو تعزیتی مسنونہ پیش کی اور صبر کی تلقین کی ۔
مرحومہ نہایت سادہ مزاج، ملنسار اور باغ وبہار کی شخصیت کی مالکہ تھیں۔ مرحومہ نہایت نیک ، متقی ، عابدہ، زاہدہ ، خوش اخلاق ، مہمان نواز خاتون تھیں، صبر ورضا کا پیکر تھی، مرحومہ کے اندر اللہ تبارک وتعالیٰ نے صبر وشکر ، محبو ومؤدت ، اطاعت گزاری ، فرمانبرداری جیسے اوصاف کی مالکہ تھیں۔ خاموش مزاجی کے ساتھ بچوں کی پرورش ونگہداشت مرحومہ نے جس انداز سے کی وہ قابل مثال ہیں۔ ان کے چلے جانے سے جو خلا واقع ہوا ہے اس کا پُر ہونا بہت زیادہ مشکل ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج صبح 10بجے مولانا ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے احاطہ مولسری میں ادا کرائی اور تدفین قبرستان قاسمی میں عمل میں آئی۔
نماز جنازہ میں دارالعلوم وقف کے شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی، سابق اسمبلی رکن معاویہ علی، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا ندیم الواجدی، جامعہ طبیہ دیوبند کے ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید، صحافی اشرف عثمانی، مولانا حسین احمد مدنی، قاری اسجد، مفتی عظیم، مولانا خالد، مفتی طیب صدیقی، مفتی عمار عثمانی، دہلی کے مشہور تاجر نعیم احمد، مفتی اخیار الٰہی، مفتی احمد سعد، مولانا کمال اصغر، دلشاد احمد ایڈوکیٹ، شمیم مرتضیٰ فاروقی، فرحان اقبال، مولانا کمال اصغر، مولانا دلشاد احمدقاسمی، مولانا موسیٰ قاسمی، کلیم تیاگی، فائز سلیم صدیقی، اسعد جمال فیضی، عامر عثمانی، محمد راشد ایڈوکیٹ ، اعظم نمبردار، محمد خالد علی گڑھ، ندیم عثمانی، معین صدیقی، فہیم عثمانی، مشرف عثمانی، فہیم اختر صدیقی، سید وجاہت شاہ، آباد علی شیخ، رضوان سلمانی، سلیم عثمانی، ڈاکٹر شبلی اقبال، تحسین خاں ایڈوکیٹ ، ارشد صدیقی، ربیع ہاشمی، ڈاکٹر عاطف ہاشمی، عمر الٰہی، نصر الٰہی، راشد قیصر، قاضی فرحان، جنید ، ڈاکٹر شمیم دیوبندی، ڈاکٹر ایس اے عزیز وغیرہ موجود رہے۔