سیرت و شخصیات

"دیش کے مہان سپوت شہیدِ اعظم بھگت سنگھ ” یومِ شہادت ! محمد عباس دھالیوال.

شہید اعظم بھگت کی یومِ شہادت پر خصوصی پیشکش
محمد عباس دھالیوال.
مالیر کوٹلہ ،پنجاب.

abbasdhaliwal72@gmail.com

ہندوستان کی جدو جہدآزادی میں جب کبھی نمایاں کردار ادا کرنے والے جانثار شہدا کا تذکرہ ہوتا ہے تو اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء میں ٹیپو سلطان ، مولانا محمد باقر (مدیر دہلی اردو اخبار) کرتار سنگھ ، شہید اودھم سنگھ کا نام سر فہرست آتے ہیں انھیں میں سے ایک اور نام جو آج بھی ہمارے بچے بچ کی زبان ہے وہ نام ہے ” شہید اعظم بھگت سنگھ ”کا.

بھگت سنگھ جنکا جنم مورخہ ۲۸ ستمبر ۱۹۰۷ کو گاؤں بنگا، چک نمبر ۱۰۵، ضلع لائیلپور موجودہ پاکستان میں ہوا۔ انکے والدکا نام سردارکرشن سنگھ اور والدہ ودیا وتی تھا ۔ بھگت سنگھ کے پریوار کا پوشتینی گاؤں کھٹکڑ کلاں مشرقی پنجاب میں ضلع نواں شہر میں واقع ہے۔

بھگت سنگھ نے جب آنکھ کھولی توہندوستان میں انگریزوں کے خلاف ایک جدوجہد اپنے عروج پہ چل رہی تھی ۔جلیانوالہ والے باغ کاخونی سانحہ،کرتار سنگھ سرابھا کو ا نگریزوں کی طرف سے پھانسی پہ لگایا جانا ،ایسے دل سوز و اقعات تھے جنھوں نے بچپن میں ہی بھگت سنگھ کی دل پر گہرے زخم چھوڑے ۔ آپ کے چچا سردار اجیت سنگھ اپنے وقت کے ایک عظیم مجاہدین آزادی تھے۔اس طرح وطن کی محبت اور ملک کے لیے کچھ کر گزرنے کا جزبہ بھگت سنگھ کو وراثت میں ملا۔ جب گاندھی جی نے سول نافرمانی تحریک چلائی تو بھگت سنگھ نے اپنے طالب علمی کے زمانہ میں ہی خود کو اس تحریک کے ساتھ جوڑ لیا ۔
آگے چل کر جیسے جیسے ہندوستان کے نشیب و فراز سے بھگت سنگھ دوچار ہوتے گئے ان پہ وطن کی محبت کا رنگ مذید گہرا ہوتا گیا ۔
۱۹۲۱ میں اسکول کی تعلیم مکمل کر لینے کے بعد بھگت سنگھ نے نیشنل کا لج لاہور میں داخلہ لیا۔اسی بیچ گھر والوں نے اس کو شادی کر نے کے لئے جب زور دیا تو اپنی بی۔ اے ۔ کی پڑھائی ادھوری چھوڑ کر اور کالج کو الودع کہہ لاہور کو چھوڑ کر کانپور چلے آئے۔اصل میں وہ شادی نہیں کرنا چاہتے تھے وہ اپنے وطن کو انگریزوں کے چنگل سے آزاد کروانا چاہتے تھے۔ یہاں کانپور میں آپ نے انقلابی تحریک سے وابستہ لوگوں کی مدد سے پرتاپ پریس میں ملازمت کی ، یہیں پر مجاہدین آزادی کے ساتھ مل کر ہندوستان ریپبلکن ایسوسیشن میں شامل ہوئے جو بعد میں سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسیشن کے نام سے جانی جانے لگی۔اسکے بعد پھر آپ واپس لا ہور آگئے ۔ انگریزوں کی طرف بھگت سنگھ کی سرگرمیوں پر خاص نظر رکھی جا رہی تھی۔۱۹۲۷ میں لاہور میں دسہرہ بم کیس میں انہیں گرفتار کیا گیااور شاہی قلع لاہور میں رکھے گئے ضمانت کے بعد ہندوستان کی آزادی کیلئے نوجوان بھارت سبھا کا قیام عمل میں لائے اور پھر انقلاب پسندوں میں شامل ہوگئے۔۸،اپریل ۱۹۲۸ کو نئی دہلی میں عین اس وقت جب مرکزی اسمبلی کا اجلاس ہو رہا تھا بھگت سنگھ اور بی کے دت نے اسمبلی ہال میں دھماکہ کی آواز پیدا کرنے والا بم پھینکا تانکہ گونگی بہری فرنگی حکومت کے کانوں تک اپنی آواز پہنچائی جاسکے،اس دھماکہ کے بعد دونوں گرفتار کر لیئے گئے عدالت نے عمر قید کی سزا دی ۔ ۱۹۲۸ میں سائمن کمیشن کی آمدپر لاہور ریلویاسٹیشن پر زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس میں لالہ لاجپت رائے زخمی ہو ئے اور بعد میں دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا کو الودع کہہ گئے ۔
ایک دن مسٹر سانڈرس اے۔ایس ۔پی اپنی موٹر سائیکل پر سواردفتر سے نکلے تو راج گرو اور بھگت سنگھ وغیرہ نے ان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اسکے بعد حکومت نے ایک ہی رات تمام انقلاب پسندوں کو گرفتار کر لیا او لاہور کی سینٹرل جیل کے ایک کمرہ میں ان پر مقدمہ چلایا گیا۔بھگت سنگھ اور بی کے دت اس سے پہلے اسمبلی بم کیس میں بھی سزا پاچکے تھے ۔ملزمان کی طرف سے لالہ امر داس وکیل تھے ۔مقدمہ تین سال چلاآخر ۷ ، اکتوبر ۱۹۳۰ کو ٹربیونل کا فیصلہ جیل میں پہنچا اس فیصلہ میں بھگت سنگھ ،سکھدیو ،اور راجگرو کو پھانسی، جبکہ کمل ناتھ ،شو ورما، گیا پرساد، جئے دیو کپور، کشوری لال اور مہاں ویر کو عمر قید، جبکہ کندن لال، کو سات سال اور پریم دت کو تین سال کی سزا قید بامشقت سنائی گئی۔

پھانسی سے پہلے بھگت سنگھ نے اپنے دوست شو شرما کو یہ الفاظ کہے؛”جب میں نے انقلاب کے راستے پر قدم بڑھایا،میں نے سوچا کہ اگر میں اپنی نچھاور کر ، ‘انقلاب زندہ باد ، کانعرہ وطن کے کونے کونے میں پہنچاسکا تو میں سمجھونگا کہ میری زندگی کی قیمت پڑ گئی ۔آج جب میں پھانسی کی سزا کیلئے جیل کوٹھری کی سلاکھوں کے پیچھے ہوں،میں اپنے دیش کے کروڑوں لوگوں کی گرجتی ہوئی آواز میں نعرے سن سکتا ہوں۔۔۔ایک معمولی سی زندگی کی اس سے بڑی کیا قیمت پڑ سکتی ہے”!! بھگت سنگھ کو اردو، پنجابی اور ہندی کے علاوہ انگریزی زبا ن بھی آتی تھی اس ساتھ ہی انھوں نے اپنے دوست بی ۔کے دت سے بنگلہ بھاشا بھی سیکھی تھی ۔بھگت سنگھ کی اردو قابل تعریف تھی ۔اس کا احساس ہمیں ان کے مختلف موقعوں پر کہے گئے اشعار سے ہو جاتا ہے ۔بھگت سنگھ نے اپنی پھانسی سے قبل۳ ،مارچ کو اپنے بھائی کلتار کو ایک خط لکھا جس کو پڑھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ بھگت سنگھ ایک سچے دیش بھگتی کا جزبہ رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے شاعر بھی تھے ان کے اس خط کا اقتباس قارئین آپ بھی دیکھیں۔”اسے یہ فکر ہے کہ ہر دم طرز وفا کیا ہےہمیںیہ شک ہے دیکھیں ستم کی انتہا کیا ہے
دہر(دنیا)سے کیوں خفا رہیں،چرخ(آسمان) سے کیوں گلہ کریںسارا جہاں عدو سہی ، آؤ مقابلہ کریں۔۔۔”۲۳مارچ۱۹۳۱ کو شام قریب سات بجکر ۳۳ منٹ پر بھگت سنگھ اورانکے دو ساتھیوں راج گورو اور سکھدیو کو پھانسی دے دی گئی۔جبکہ پھانسی کے وقت ان کے لبوں پہ یہی نغمہ تھا کہ۔۔دلوں سے نکلے گی نہیں ،مر کے بھی وطن کی الفتمیری مٹی سے بھی خوشبوئے وطن آئے گی۔۔۔آج ضرورت ہے کہ ہم اپنی نوجوان پیڑھی کو بھگت سنگھ جیسے کہ عظیم سپوتوں کی زندگی کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کروائیں ۔
بھگت سنگھ نے ہندوستان کی آزادی کے لیے جو لڑائی لڑی وہ کسی خاص دھرم یا فرقہ کے لوگوں کے لیے نہیں تھی ۔بلکہ ہندو مسلم اور سکھ سب دھرموں کے لوگوں کو آزادی دلانے کے لیے تھی ۔
یقیناً آج ملک جس معاشی و اقتصادی بحران سے دوچار ہے اس کی نظیر اس سے پہلے نہیں ملتی.
آج ملک کے نوجوان روزگار کی خاطر در بدر کی ٹھوکر یں کھا رہے ہیں کسان اپنی فصلوں کی مناسب قیمت پانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ خواتین ملک کے آئین کی حفاظت کے لیے تین تین مہینوں سے سراپا احتجاج ہیں.جبکہ کچھ منصف سرکار ساتھ کھڑے دکھ رہے ہیں.
یقیناً آج جہاں بھی بھگت سنگھ کی روح ہوگی وہ ملک کے ایسے حالات کو دیکھ کر ضرور رنجیدہ ہو رہی ہوگی کہ آزادی دلانے کے بعد جس ملک کا خواب انھوں نے دیکھا تھا یہ ویسا تو قطعاً نہیں ہے کہ جہاں عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے حصول و تحفظ کے لئے اس قدر صعوبتیں و مشقتیں اٹھا نا پڑ رہی ہے.

آج چند مٹھی بھر لوگ اپنے جھوٹے مفاد کی خاطر دیش کی صدیوں پرانی گنگا جنمی تہذیب کو تار تار کرنے پہ تلی ہوئی ہے اور یہ اکثر دیش کے عوام کو کبھی مذہب کبھی ذات پات اور کبھی فرقوں کے نام پہ بانٹ رہے ہیں ۔
ایسے میں اہل وطن کا یہ اولین فرض بنتا ہے کہ ہم بھگت سنگھ کی سوچ پہ پہرا دیتے ہوئے ،ہر اس طاقت کو مات دیں جو قوتیں دیش کو کمزور کرنا چاہتی ہیں. ہم اہلِ وطن کو چاہیے کہ اپنے ملک کی بقا و خوشحالی کے لیے اپنے مذہبی تفرقات ، ذات پات اور فرقوں سے اوپر اٹھ کر صرف اور صرف دیش کی فلاح و بہبود و ترقی کے لیے کام کریں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آج کے دن بھگت سنگھ جیسے عظیم شہداء ہم اہلِ وطن کی یہی سچی خراج عقیدت ہوگی۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close