سیرت و شخصیات

پیکر حلم و خلوص ڈاکٹر ریاض عظیم دانشگاہ کے قائمقام پرنسپل بنائے گئے!

جمشیدپور (ایم ندیم احسن) ریاست جھارکھنڈ میں ملت اسلامیہ کی آن بان اور شان کے مظہر کریم سٹی کالج میں قائم مقام پرنسیپل ڈاکٹر محمد ریاض کی تقرری کالج کو شہرت کی نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کا باعث ہوگا ایسا علم پسندوں اور دانشوروں کا ماننا ہے- ڈاکٹر ریاض بے حد خلیق نیک خواور منکسر المزاج شخصیت کے حامل ہیں ان کی انہی خوبیوں کی بنا پر پروفیسر آل علی کہتے ہیں”ڈاکٹر ریاض لوگوں کے دلوں میں رہنے کا گر جانتے ہیں-” شعبہ درس و تدریس میں تیس(30)سال کی طویل مسافت طے کرنے کے بعد انھوں نے یہ مقام حاصل کیا ہے انہوں نے 1990عیسوی میں جغرافیہ کے لیکچرار کی حیثیت سے دانشگاہ کو اپنی خدمات پیش کی تھین – ان کی بے پناہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے دو سال بعد 1992 میں ایڈمنسٹریٹیو شعبہ میں ان کی خدمات منتقل کردی گئین جبکہ وہ بدستور طلبہ کی علمی آبیاری بھی کرتے رہے- اس طرح انہوں نے دوہری ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہوئے اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا جس کے بعد نائب پرنسپل کے عہدہ پر ان کی تقرری کر دی گئی نامہ نگار آج ان کے روبرو ہوئے تو دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ ان کے پیشرو پرنسپل ڈاکٹر محمد زکریا کی انتھک محنت نے کالج کو آج اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ اس دانشگاہ سے جڑنا تشنگان علم باعث فخر سمجھتے ہیں- ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ میری بہترین کوشش ہوگی کہ اس عظیم دانشگاہ کو اعلی ترین معیار اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچا سکوں انہوں نے بتایا کہ کریم سٹی کالج پلیسمنٹ کے ذریعہ اپنے طلباء اور طالبات کیلئے بہترین اور باوقار ملازمت کے دروازے کھولتا ہے – پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ساتھ ویپرو اور ٹی سی ایس جیسی مشہور کمپنیاں اس دانشگاہ کا رخ کرتی ہیں انہوں نے بتایا کہ بہترین میعاری تعلیم کے ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں طالب علموں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو تراش خراش کر انہیں ملک و ملت کا قابل اثاثہ بنانے میں اپنا بھرپور اور پر خلوص تعاون پیش کرنے کا فریضہ انجام دے رہا ہے ہمارا قابل فخر دانشگاہ- انہوں نے بتایا کہ ہم اسپارک(SPARK)فیسٹ کا بھی اہتمام کرتے ہیں جس میں طلبہ وطالبات کومصوری’ موسیقی’ غزل سرائی’ خطابت ‘ مضمون نویسی وغیرہ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے جبکہ کھیل کے میدان میں مذکورہ دانشگاہ اپنا ایک منفرد مقام بنانے میں کامیاب رہا ہے -ڈاکٹر ریاض گو کہ فی الوقت قائم مقام پرنسیپل کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن ایک فوجی کی طرح سختی سے ڈسپلن کی بجاآوری کا ان کا وطیرہ’ ان کی خوش خلقی ‘درس و تدریس اور ایڈمنسٹریٹیو شعبہ میں ان کی بہترین اور قابل قدر کارکردگی کے پیش نظر ان کو پرنسپل بنایا جانا تک مانا جا رہا ہے جبکہ ان کی گوناگوں خوبیوں کی بنا پر یہ بھی یقینی سمجھا جاتا ہے کہ ان کی پرخلوص محنت اور کوششیں عظیم دانشگاہ *کریم سٹی کالج* کو شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کا سبب بنیں گی

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close