سیرت و شخصیات

راشد انور : ارریہ کی سیاست کا ایک بے باک آواز ! عارف حسین طیبی

عارف حسین طیبی
arifhusainshab@gmail.com

مجلس اتحاد المسلمین ارریہ کے ضلع صدر راشد انور اپنی بے لاگ سیاسی فکرو نظر ، جرات و حوصلہ مندی کا پیکر انسانیت نواز ، اتحاد ملت کے علمبردار ، سچائی و بے باکی کے روشن چراغ اور دوراندیش سیاسی رہنما کی حیثیت سے عوام و خواص میں اپنی ایک منفرد شناخت بنائی ہے یقینا ان سے محبت و خلوص رکھنے والوں کےلئے انکا یہ شفاف چہرہ کسی فخر وامتیاز سے کم نہیں سیاست میں انقلابی فکر و فن زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔کیونکہ اگر کسی سیاست داں میں اخلاق و کردار ، دلنوازی و انسان دوستی کے روشن پہلو موجود ہی نہ ہوں تو وہ کسی باوقار عہدے تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا لیکن ہمیں ناز ہے کہ آج ہم نے ایک ایسے انقلابی نوجوان بے باک سیاست داں، پر قلم اُٹھایا ہے جو اولاً تو ایک بلند کردار انسان ہیں ثانیاً، مستقل مزاجی کے ساتھ گذشتہ کئی سالوں سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سپہ سالار کے طور پر ارریہ ودھان سبھا کے عوام کے خدمت میں شبانہ روز مصروفِ عمل ہیں شاید ہی ارریہ ودھان سبھا کا کوئی گلی یا کوچا ہوگا جہاں عوامی خدمت اور انکے احوال و کوائف جاننے کے لئے یہ مرد مجاہد نہ پہونچا ہو
اعلیٰ ترین صفات کا اس قدر حسین امتزاج ہمیں ارریہ کے کسی اور سیاسی رہنما میں نظر نہیں آتا۔ آپ بحیثیت ایک انسان اتنے غیر معمولی شخصیت رکھتے ہیں، کہ آپ کی عظمت کا اعتراف آپ کے مخالفین نے بھی کیا ہے دور جدید کے متعصب گودی میڈیا نے بھی آپ کی شخصیت اور کردار کی عظمت کو کھلے لفظوں میں بیان کیا ہے۔راشد انور متوازن مزاج مہذب کردار کے مالک ہیں یکسوئی اور انہماکیت انکا امتیازی شان ہے پیچیدہ اور نشیب و فراز کیفیت کو سلجھانے اور تشفی بخش حل تلاش کرکے اعتدال اور میانہ روی راستوں کا استخراج انکی شخصی خوبیوں کو محترم اور باوقار بناتی ہے انکی خوبیوں کے بارے بہت کچھ سنا اور پڑھا تھا لیکن جب بالمشافہ ان سے ملاقات کا موقع ملا تو انکی کرشماتی اور جادوئی شخصیت نے ہمیں بھی انکا گرویدہ بنا دیا بڑے ملنسار اور نیک مزاجی سے ہمارا پرتپاک استقبال کیا اور بڑی ہی لذاذت سےگلے لگا کر ہماری خیریت دریافت کئے بات کرنے کا اتنا خوبصورت سلیقہ کہ کوئی بھی انکے الفاظ کی جادوئی سحر میں کھو جائے شاید یہی وجہ ہے کہ موجودہ وقت میں ارریہ کا بچہ بچہ انکے خوبصورت کردار اور جادوئی سلیقہ مندی سے پوری طرح واقفیت رکھتے ہیں میدان سیاست میں اپنے خیالات کے اظہار میں اتنا بے باک اتنا جری شخص کوئی نظر نہیں آتا مشکل وقت میں اعلی حکمت عملی مخالفین پر طنز کرنے کے بجائے سیاسی سوجھ بوجھ اور عملی اعتبار سے ضبط و کنٹرول اور میدان سیاست میں انکی جادوئی کارکردگی شائقین کو دانتوں تلے اپنی انگلیاں دبانے پر مجبور کر دیتی ہیں ملکی سیاست میں اندرونی آویزیشوں اور جاگیرانہ ریشہ دوانیوں کے خلاف ہمیشہ منظم حکمت عملی اور رہنمائے قوم وملت کے خوبصورت پیکر بنکر میدان عمل میں نمایا کردار کا عکس بے پناہ صلاحیتوں سے لبریز سیاسی سوج بوجھ کا ملکہ ملک کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ اور نشان منزل کے جانب ہر ممکن مراحل کیسے طے ہوں انکی موجودگی ایسے ہی صاف ستھری سیاست کے آئینہ دار ہے جسمیں بے کس بے سہاروں غریبوں اور لاچاروں کے لئے امید افزا راہیں سکون اور امن کی ہر ہمہ جہت فضائیں فاشزم اور فسطائی طاقتوں کے لئے شمشیر بے نیام صاحب اقتدار کی گمراہ کن لفاظی سے نجات ایسا پر امن راستہ جہاں کوئی بھی بے خوف و خطر اپنی منزل کو بآسانی پاسکتا ہے
آج عوام متبادل سیاسی شخصیت کی بات کرتی ہے میں کہتا ہوں ہاں عوام کا مطالبہ حق بجانب ہے زمینی سطح پر تبدیلی لانے والے کی آج از حد ضرورت ہے لیکن ارریہ کی تعمیرو ترقی اور تشکیل نو کے لئے اگر کسی میں ہمت وجرات ہے تو وہ شخص مجلس اتحاد المسلمین کے ارریہ ضلع صدر راشد انور ہیں کیوں کہ با وثوق ذرائع سے یہ بات نکل کر منظر عام پر آئی ہے راشد انور یہاں کے لوگوں کی پہلی پسند بنتے جارہے ہیں اور یہ حقیقت بھی ہے راشد انور جیسے بے باک اور بے لاگ نوجوان جو قوم وملت کی خدمت کے لئے شب وروز اپنے خون جگر کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے زمینی سطح پر ہر آن اور ہر لمحہ پیش پیش رہتے ہیں اس سے یہ بات پوری طرح ثابت ہوجاتی ہے کہ ابھی بھی انسانیت ، اپنائیت اور اپنوں کے تئیں محبت والفت کا عظیم جذبہ زندہ ہے جو سماجی اور معاشرتی خوش حالی کے لئے خوش آئند پہلو کو اجاگر کرتا ہے آپکی اس بے لوث خدمت کو جتنا سراہا جائے کم ہے اللہ مزید آپ کو ترقی کے مراحل طے کرائے
اور عوام الناس سے مودبانہ التماس ہے اس بار ودھان سبھا الیکشن میں مجلس کے اس بے باک لیڈر اور خادم قوم کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں اور سات نومبر کو فجر کے بعد اس بات کو التزامی طور پر یقینی بنائیں کہ مع فیملی ممبر جنکو ووٹنگ کے حقوق حاصل ہیں سب سے پہلے وقت ہوتے ہی پنتگ کے حق میں رائے دہی کا استعمال کریں پھر بعد میں پرلطف ناشتے کا مزہ لوٹیں
اللہ پاک ہم سب کا حامی و مددگار بنے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close