سیرت و شخصیات

غریبوں کے مسیحا حیدر یٰس : واقعی جناب حیدر یٰس صاحب بوڑھے بچوں نوجوانوں غریبوں کے مسیحا تھے! احمد اللہ معروفی صدام

جناب حیدر یٰس صاحب
ایک بہت اچھے انسان تھے خدمت خلق کرنے میں ہمیشہ خود کو پیش پیش رکھتے تھے متحمل مزاج بردبار تھے کسی بھی کام کو وہ سنجیدگی سے کیا کرتے تھے لوگوں کے دردو غم میں شریک ہوکر اس کےمداوا کی تدبیر کیا کرتے تھے* *پولیس اہلکاراگر کسی فرد کو بیجا ستاتےتھےجیسے ان کو معلوم ہوتا فوراً وہاں پہنچ کر اس مسئلے کو حل کرتےتھے پیار محبت الفت سے رہنے کی لوگوں کو تلقین کیا کرتےتھے* *خود بھی پیار محبت سے رہتے نوجوانوں کے دلوں کے دھڑکن تھے جہاں جاتے وہیں اپنی حلاوت بھری مٹھاس باتوں سےبوڑھے بچوں نوجوانوں کو اپنے گرویدہ بنا لیتے تھے ہم نے آج تک ارریہ ضلع میں کسی بھی نیتا کو اپنے* *ذاتی پیسوں سے کھانے پینے کے سامان تقسیم کرتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن اس مرتبہ رمضان المبارک میں محترم حیدر یٰس صاحب اپنے* *خدام کو گھرگھر بھیج کر کچھ کھانے پینے کے مال بھی تقسیم کروائےتھے ان کے علاوہ اور بھی بہت ساری چیزیں دیکھنے کو ملا*

*ارریہ ضلع میں شاید کے یہ کام کسی اور نے بھی پہلے کیا ہو ہمیں تو علم نہیں ہو سکتا ہے
*واقعی وہ غریبوں کے مسیحا تھے
*آج صبح جیسےہی میں نیندسے بیدار ہوا فوراً ایک اعلان مسجدکی جانب سےہوا کہ جناب حیدر یٰس صاحب انتقال کرگئے میں مشکوک ہوگیا* *کونسے حیدر یٰس صاحب تھوڑی دیر کےبعد کسی معتبرذرائع سے معلوم ہواکہ جناب حیدر یٰس صاحب عرف بابا ہی انتقال کرگئے ہیں

انا للہ و انا الیہ راجعون
اف یہ کیا ہوگیا
ارریہ ضلع تیرا ایک سپوت آج تجھے چھوڑ کر اپنے مالک حقیقی سے جا ملا
یا اللہ جلدہی ہم سب کو وہی فکروہی سوچ رکھنےوالے ایک اور دوسرے حیدر یٰس سے نوازدے یااللہ تو اس خلا کو پر کر دے

ناچیز بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہیں کہ جناب حیدر یٰس صاحب کی بال بال مغفرت فرمائے* *اللہ غریق رحمت کرے خدمت خلق کرنے کی برکت سے* *جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے باری تعالی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے

متعلقین و متوسلین ومحبین واہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
باشندگان ارریہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے

غم زدہ
نا چیز
احمد اللہ معروفی صدام
بٹورباڑی ارریہ بہار

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close