دہلیکھیل

سڑک حادثہ کے بعد کرکٹر پنت کا پہلا ٹویٹ ، دعاؤں کیلئے کہا ’تھینک یو‘!

نئی دہلی، 16جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) انڈین کرکٹر رشبھ پنت نے کار حادثے کے بعد پہلا ٹویٹ کیا ہے۔ رشبھ پنت نے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے پرمداحوں اورکرکٹ بورڈ انڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پنت کا کہنا ہے کہ ان کی صحت یابی کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔اور وہ آنے والے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت گزشتہ دنوں حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ جس کے بعد رشبھ پنت کو دہرادون کے میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم رشبھ پنت نے حادثے کے بعد پہلی بار اپنا ردعمل دیا ہے۔ ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز نے ٹویٹ کرکے سب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری سرجری کامیاب رہی۔ اس کے علاوہ اب میں تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہوں۔ اگلے چیلنج کے لیے خود کو تیار کر رہا ہوں۔بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ کے علاوہ رشبھ پنت نے اپنے ٹویٹ میں حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں مشکل وقت میں حکومت کی طرف سے بہت تعاون ملا۔ وہیں رشبھ پنت کے ٹویٹ کے بعد مداحوں میں بھی جوش ہے۔ کرکٹ شائقین وکٹ کیپر بلے باز کے جلد سے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔ تاہم یہ خیال کیا جاتا ہے کہ رشبھ پنت اگلے 18 ماہ تک واپسی نہیں کر پائیں گے۔ اس طرح رشبھ پنت آئی پی ایل، ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل اور ونڈے ورلڈ کپ کے علاوہ اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 

 

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button