قومی

سپریم کورٹ کا پی ایم کیئرز فنڈ کی درخواست پر سماعت سے انکار، ہائی کورٹ جانے کا مشورہ

نئی دہلی،25؍مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) سپریم کورٹ نے جمعہ کو پی ایم کیئرز فنڈ کی درستگی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد درخواست گزار کو اپنی درخواست واپس لینا پڑی۔ تاہم اس سلسلے میں درخواست گزار کو مشورہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر عرضی گزار چاہے تو سماعت کے لیے دہلی ہائی کورٹ جا کر اپنی عرضی داخل کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ اس درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔اس دوران دیویا پال سنگھ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ عرضی گزار کو دوبارہ دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے۔ مزید بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ کو بتایا جائے کہ اس نے پٹیشن میں دی گئی تمام بنیادوں پر غور نہیں کیا ہے، لہٰذا درخواست گزار ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے لیے آزاد ہے۔ فی الحال درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی۔

غور طلب ہے کہ درخواست گزار کے وکیل دیودت کامت نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی بنیاد پر ہی عرضی کو خارج کر دیا تھا کہ پی ایم کیئرز میں حکومت کا پیسہ نہیں آتا ہے۔دراصل سپریم کورٹ نے پی ایم کیئرز فنڈ کی درستگی کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست کی سماعت کی ہے، درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ وزارتوں، سرکاری ایجنسیوں، محکموں وغیرہ کی طرف سے روزانہ تعاون کی شکل میں رقم پی ایم کیئرز فنڈ مجمع کرائی جاتی ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ نئی بنیاداٹھائی گئی تھی جن پر ہائی کورٹ نے غور نہیں کیا اور ہائی کورٹ نے درخواست خارج کردی تھی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button