قومی

سپریم کورٹ اعظم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا

نئی دہلی26اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) سپریم کورٹ جمعہ کو سابق ایس پی وزیر اعظم خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو اعظم کی ضمانت پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کپل سبل نے اعظم کی جانب سے عرضی کا ذکر کیا ہے۔

کپل سبل نے کہاہے کہ نچلی عدالت کی طرف سے ضمانت کی عرضی پر حکم محفوظ کرنے کے بعد فیصلہ کافی عرصے سے زیر التوا ہے، اس لیے سپریم کورٹ کو سن کر مناسب حکم دینا چاہیے۔

کپل سبل نے کہاہے کہ اعظم خان کے خلاف 87 ایف آئی آر درج ہیں۔ 83 مقدمات میں ضمانت پہلے ہی ہو چکی ہے۔ چار مقدمات چل رہے ہیں جب کہ ہائی کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 4 دسمبر کو ہی محفوظ کیا تھا تاہم اب تک عدالت نے ان کی ضمانت پر کوئی فیصلہ نہیں دیاہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button