شوبز

سونالی پھوگاٹ قتل معاملہ میں پانچواں ملزم رما مانڈریکر گرفتار

نئی دہلی ، 28اگست (ہندوستان اردو ٹائمز) بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کے قتل معاملہ میں گوا پولیس نے پانچویں گرفتار کی ہے۔ گوا پولیس نے ملزم رما مانڈریکر کو گرفتار کیا ہے۔ مانڈریکر پر الزام ہے کہ اس نے مشیات فروش پرساد گاونکر تک منشیات پہنچائی تھی، جس کے بعد گاونکر نے سدھیر سانگوان کو منشیات فروخت کی تھی۔

گوا پولیس نے اس معاملہ میں تاحال پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں کلیدی ملزمان سدھیر سانگوان اور سکھوندر سنگھ کے علاوہ، گوا کے کرلیز ریستراں کا مالک ایڈون نیونس، ڈرگ پیڈلر پرساد گاونکر اور رما مانڈریکر شامل ہیں۔ پولیس نے ہفتہ کے روز کرلیز کے ریستراں کے واش روم سے سنتھیٹک ڈرگ برآمد کی تھی، جس کے بعد ریستراں مالک کو گرفتار کیا گیا۔وہیں، ڈرگ پیڈلر دت پرساد گاونکر کی گرفتاری جمعہ کی شب کو کی گئی تھی۔ پولیس نے گزشتہ روز دو اہم ملزمان سمیت تمام چار ملزمان کو گوا کی ماپوسا عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں 10 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔

سونالی پھوگاٹ قتل معاملہ پر ہفتہ کے روز گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے کہا کہ گوا پولیس قصورواروں کو کیفر کردار تک ضرور پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا ’’پہلے دن سے تحقیقات میں پورا تعاون کیا جا رہا ہے اور جو بھی اس میں شامل ہوگا اسے گوا پولیس ضرور کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ ملزمان حراست میں ہیں اور مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button