سوریہ کمار یادو کا ٹیسٹ ڈیبیو طے، شریس ایئر کی جگہ سرفراز خان کو موقع مل سکتا ہے!

ممبئی ، 17جنوری ( ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستانی ٹیم بارڈر-گواسکر سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری سے ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل (WTC فائنل) کے لحاظ سے بھی بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ خاص طور پر ہندوستانی ٹیم کے لیے۔ تاہم، آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل (WTC پوائنٹس ٹیبل) میں سب سے اوپر ہے۔
یہ تقریباً طے ہے کہ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلے گا لیکن دوسری ٹیم کے لیے ہندوستان کو جنوبی افریقہ اور سری لنکا جیسی ٹیموں سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں سوریہ کمار یادو کے علاوہ ایشان کشن جیسے کھلاڑیوں کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ سوریہ کمار یادو نے محدود اوور کے فارمیٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے۔ وہیںرنجی ٹرافی سمیت باقی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرفراز خان کو ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی ہے۔ سرفراز خان کو آسٹریلیا سیریز میں جگہ نہ ملنے کے بعد ٹیم سلیکشن پر کئی سوالات اٹھنے لگے، لیکن اب ممبئی کے اس نوجوان بلے باز کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سوریہ کمار یادو کا ٹیسٹ ڈیبیو تقریباً یقینی ہے۔
لیکن شریس ایئر کا کھیلنا مشکوک سمجھا جا رہا ہے۔ اگر شریس ایئر نہیں کھیلے تو سرفراز خان کو موقعہ مل سکتا ہے۔ تاہم سوریہ کمار یادو کے لیے بھی آگے کی راہ آسان نہیں ہوگی۔ حیدرآباد میں اپنی پہلی ونڈے ڈبل سنچری بنانے والے گل سوریہ کمار یادو کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں۔ اگر کے ایل راہل اور روہت شرما اوپن کرتے ہیں تو مڈل آرڈر میں گل کو آزمایا جا سکتا ہے۔ گل نے محدود اوورز کے فارمیٹ میں کافی متاثر کیا ہے۔