سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو توہین عدالت کے جرم میں سات دن کی قید کی سزا

ناگپور،17؍مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو توہین عدالت کے جرم میں سات دن کی قید کی سزا سنائی ہے۔انوپ کمرے پر پانچ ہزار تبھ’ہ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے 10 ہفتے کا وقت دیا گیا۔
عدالت نے یہ فیصلہ قیدی ہنومان پینڈم کی عرضی پر دیا۔ کمرے کی طرف سے ایمرجنسی پیرول کے لیے ان کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد پینڈم نے گزشتہ سال جولائی میں درخواست دائر کی تھی۔
مقدمے کے وکیل فردوس مرزا نے بتایا کہ پینڈم نے حکومت مہاراشٹر کے قوانین کے تحت کورونا کے پیش نظر 2020 میں ایمرجنسی پیرول کے لیے درخواست دی تھی، لیکن سپرنٹنڈنٹ نے اسے مسترد کر دیا اور کہا کہ درخواست گزار پہلے پیرول کے دوران 14 دن تک فرار تھا۔ عدالت نے اس معاملے کا مطالعہ کرنے کے لیے مرزا کو امیکس کیوری کے طور پر مقرر کیا تھا اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ایک حلف نامہ داخل کرنے اور کورونا کے دوران ایمرجنسی پیرول کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ان کی طرف سے دئیے گئے تمام احکامات کے بارے میں مطلع کرنے کی ہدایت کی تھی۔