دیوبند

سماج وادی پارٹی اسمبلی ارکان اور صحافیوں کے ساتھ اسمبلی میں کی گئی بدسلوکی جمہوریت کا قتل ہے: فیصل سلمانی

دیوبند، 20؍ فروری (رضوان سلمانی) عوام کے مختلف مسائل کو لے کر اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے سماج وادی پارٹی اسمبلی ارکان کے ساتھ کئے گئے نازیبا سلوک اور اخباری نمائندوں کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سابق سہارنپور شہر فیصل سلمانی نے اسے جمہوریت کا قتل بتاتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فیصل سلمانی نے کہا کہ موجودہ اترپردیش حکومت جمہوریت کا قتل کرنے پر اتری ہوئی ہے انہو ں نے کہا کہ سبھی اسمبلی ارکان منتخب عوامی نمائندے ہوتے ہیں اور وہ عوام کی آواز اسمبلی میں اٹھانے کا کام کرتے ہیں ، لیکن موجودہ بی جے پی حکومت ان کی آواز کو دبانے کا کام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا ہے وہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے سماج کے چوتھے سکون صحافیوں کے ساتھ سیکورٹی اہل کاروں نے مارپیٹ کرنے اور ان سے بدسلوکی کے واقعہ کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، لیکن حکومت کو اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ چاروں طرف افراتفری کا ماحول ہے، لوگ مہنگائی سے اس قدر پریشان ہیں کہ انہیں دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کی واجبی قیمت تک نہیں مل رہی ہے اور آج تک حکومت کی جانب سے گنے کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، اس لئے موجودہ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

فیصل سلمانی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قصوروار سیکورٹی اہل کاروں کے ساتھ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ سماج وادی پارٹی کے ضلع نائب صدر حسین قریشی اور جملہ سنگھ نے پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی قیادت میں اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے روز مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی، کسانوں کے خراب حالات ، بھرتیوں میں دھاندلی، دلتوں اور پسماندہ طبقات میں ہورہے ظلموں کو لے کر یوگی حکومت کے خلاف سماج وادی پارٹی اسمبلی ارکان نے اسمبلی کے اندر ہی مظاہرہ کیا جس کو موجودہ حکومت برداشت نہیں کرپائی ا س لئے سیکورٹی کے ذریعہ حکومت کے اشارے پر اسمبلی ارکان کے خلاف نازیبا سلوک کیا گیا جسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک کسان مخالف سرکار کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button