یوپی
’سفر میں سانڈتو ملیں گے،چل سکو تو چلو‘ ویڈیوشیئرکرکے اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر طنز

لکھنؤ16مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے آوارہ جانوروں کے معاملے پر یوگی حکومت پر طنز کیا ہے۔
انہوں نے سفر کے دوران نظر آنے والے سانڈ کا ایک ویڈیو ٹویٹ کیا اور لکھاہے کہ سفر میں سانڈ توملیں گے۔چل سکو توچلو۔بڑامشکل ہے یوپی میں سفر ،چل سکوتوچلو۔اکھلیش یادو آج سیتا پور کے دورے پرتھے۔
انہوں نے یہاں سابق وزیرنریندر ورما کے بھائی آنجہانی مہیندر ورما کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار کنبہ کے افراد سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔کسان سانڈاورکھلے جانورسے سخت پریشان ہیں۔بی جے پی نے وعدہ کیاہے کہ وہ یہ مسئلہ حل کرے گی۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز