دیوبند

سفر حج پر جانے والے 22؍اپریل تک حج فارم بھر سکیں گے

65؍سال تک کے عازمین کو سفر حج کی اجازت دی جائے گی۔مرکزی حج کمیٹی

دیوبند، 11؍ اپریل (رضوان سلمانی) ہندوستانی عازمین حج کے بار بار مطالبہ کئے جانے کو منظور کرتے ہوئے بالآخر حج ویب سائٹ کو آئندہ 22؍اپریل تک کھول دیا ہے تاکہ ماہ فروری میں سفر حج پر جانے کے وہ خواہشمند افراد جو حج 2022کے لئے فارم بھرنے سے رہ گئے تھے وہ 22؍اپریل سے پہلے پہلے آن لائن حج فارم بھر کر متعلقہ حج کمیٹی کو ارسال کردیں۔مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حج 2022کے لئے ترمیم شدہ اعلان کے مطابق صرف 65؍سال کی عمر تک کے عازمین کو سفر حج کی اجازت دی جائے گی۔

نئے اعلان کے مطابق اس سال 18؍سال سے 65؍ سال کی عمر کے عازمین کو ہی سفر حج کی اجازت دی جائے گی۔واضح ہو کہ مجموعی طور سے اس سال 10؍لاکھ افراد کو سفر حج کی اجازت ہوگی ۔بعد ازاں مخصوص کوٹہ کے ذریعہ اضافی افراد کو اجازت دی جائے گی۔دیوبند حج کاؤنٹر کے کنوینر فہیم صدیقی نے بتایا کہ نئی حج گائڈ لائن کے مطابق 65؍ سال سے زائد عمر والوں کو سفر حج کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ 65؍ سال سے کم عمر والے عازمین سعودی عرب پہنچنے سے 72گھنٹے پہلے کووڈ ٹیسٹ کا نگیٹیو سر ٹیفکیٹ(PCR) پیش کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ عازمین کو مکہ اور مدینہ میں قیام کے دوران کورونا وائرس سے بچنے کے احتیاطی اقدامات پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

اس سال حج کا فریضہ ماہ جولائی میں ادا کیا جائے گا۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ نئی گائڈ لائن کے مطابق درخواستوں کو واپس لینے کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے لہٰذا جو خواہشمند حضرات سفر حج پر جانے کے خواہشمند ہوں وہ درخواست فارم آن لائن بھیجنے کے لئے موبائل نمبر 9997357686اور9027045787 پر رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button