سفرمقدس کیلئے خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ سے عازمین حج کی روانگی

حیدرآباد(ہندوستان اردو ٹائمز) خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ اندرون کمان ایلچی بیگ منڈی میر عالم سے محمد یوسف چشتی ابوالعلائی واہلیہ، محمد ندیم چشتی ابوالعلائی، محمد الیاس چشتی ابوالعلائی اورمحمد صادق چشتی ابوالعلائی سفر مقدس کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔ سجادہ نشین خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ منڈی میر عالم مولانا صوفی ارشد چشتی ابولعلائی نے اس موقع پر تمام عازمین حج کومبارک باد پیش کی اور اپنے خطاب میں کہاکہ وہ اللہ کے گھرمہمان جارہے ہیں جو خوش نصیبی کی بات ہے۔
مولانا نے کہاکہ عازمین حج کو دنیا کوپیچھے چھوڑ کر صرف اللہ کی عبادت میں لگ جانا چاہئے۔ جب وہ مدینہ منورہ پہنچے تو کثرت سے درود پڑھنا چاہئے۔ مولانا نے کہاکہ حج کے دوران سوشیل میڈیا وغیرہ سے دور رہتے ہوئے صرف اور صرف اپنا مکمل وقت عبادت میں لگانا چاہئے۔ حج کے ارکان وفرائض سے مکمل واقفیت ضروری ہے۔ تمام عازمین کو حج کے دوران صبروتحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے اللہ کی راہ میں گڑگڑا کردعا کرنا چاہئے۔رسول صلعم کے سچے عاشق ہونے کا ثبوت دیں۔ حج کے دوران کسی کوتکلیف نہ پہنچے اس کا خصوصی خیال رکھنا چاہئے۔
اس موقع پر تمام عازمین حج کی گلپوشی کی گئی اورمولانا نے دعافرمائی۔قادری چشتی ابوالعلائی،محمدسراج الدین صدیقی ابوالعلائی، سہیل خان چشتی ابوالعلائی، عارف چشتی ابوالعلائی، سمیع چشتی ابوالعلائی، فیصل چشتی ابوالعلائی، کرار حسین چشتی ابوالعلائی، محمد ظفر ،قادر چشتی ابوالعلائی، سید رئوف چشتی ابوالعلائی، انور چشتی ابوالعلائی کے علاوہ متعقدین کی کثیرتعداد اس موقع پرموجودتھی۔