عجیب و غریب

سفاک شوہر نے نشے میں دھت مار پیٹ کے بعد بیوی کو زندہ جلایا، گرفتار

ممبئی ، 9 جون (ہندوستان اردو ٹائمز) بھیونڈی کے علاقے میں ایک نشے کے عادی شوہر نے خا نگی جھگڑے کی وجہ سے بیوی کو شدید مارا پیٹا، جس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔اس پر بھی شوہر کا غصہ ٹھنڈانہیں ہوا، اس نے بے ہوش بیوی کو زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ ملزم شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔معلومات کے مطابق کویتا چورسیا (35) اور اس کے شوہر سنتوش چورسیا (36) اپنے دو بچوں کے ساتھ چویندرا علاقہ میں مہاکالی ڈھابہ کے قریب ایک مکان میں رہتے تھے اور مزدوری کرکے اپنا گزارہ کرتے تھے۔

سنتوش چورسیا ہمیشہ نشے کرتا تھا اور کچھ کمائی دھمائی نہیں کرتا تھا۔ اس بات کو لے کر اس کا اپنی بیوی کویتا سے ہمیشہ جھگڑا رہتا تھا۔ منگل 7 جون کو بھی سنتوش نشہ کی حالت میں گھر آیا اور اس کے بعد میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر نے اپنی بیوی کویتا کو ڈنڈے سے شدید مارا۔ شوہر کا غصہ اتنا بڑھ گیا کہ اس نے بیوی کو لوہے کی الماری پردے مارا جس کے بعد بیوی بے ہوش ہوگئی۔

سنتوش کا غصہ اس پر نہیں رُکا، وہ کویتا کو گھسیٹ کر گھر کے باہر لے گیا اور باہر رکھی لکڑی پر لیٹ کر اسے آگ لگا دی۔ جیسے ہی بھیونڈی پولیس کو اس کی اطلاع ملی، پولیس نے فوری طور پر کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی اور چند گھنٹوں میں سنتوش کو گرفتار کرلیا ،جو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔

متوفی کویتا کے بھائی بھرت کی شکایت کی بنیاد پر پولس نے شوہر سنتوش چورسیا کو قتل اور شواہد مٹانے کے معاملہ میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے سنتوش کو پولیس حراست میں بھیج دیا ہے ، پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button