عجیب و غریبیوپی

سفاک بیوی نے شرابی شوہر کو موت کے گھاٹ اُتاردیا

رائے بریلی، 20دسمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) رائے بریلی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک خاتون اپنے شوہر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے پاس ہی سو گئی۔ دراصل یہ واقعہ رائے بریلی ضلع کے بچھراواں تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی اتل سہگو شراب کا عادی تھا۔ وہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں حلوائی کا کام کرتا تھا۔ وہ یہاں اپنی بیوی انو اور دو بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔ وہیں ملزم بیوی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ملزمہ انو بیوٹی پارلر چلاتی تھی۔ جب اتل نشے کی حالت میں گھر آیا تو اس کی بیوی سے لڑائی ہوئی اور پھر دونوں میں لڑائی ہونے لگی ۔

اسی دوران انو نے موقع پا کر اس کے سر پر پتھر دے مارا۔ جب وہ بے ہوش ہوگیا، تو اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پھر انو اپنے بیوٹی پارلر چلی گئی۔ سارا دن بیوٹی پارلر میں کام کرنے کے بعد شام کو گھر لوٹی اور سب کے لیے کھانا پکایا۔رپورٹس کے مطابق انو نے بچوں کو کھانا کھلایا اور سلادیا ،لیکن وہ خود جاگتی رہیں۔ صبح انو نے خود ہی شور مچایا کہ وہ رات کو شراب پی کر آیا تھا، اور گر کر مر گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ گلا دبانے کے بعد پولیس نے انو کو حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔ اے ایس پی وشواجیت سریواستو نے کہا کہ انو کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button