دہلیقومی

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری : سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے ڈی اے میں چار فیصد اضافہ

نئی دہلی ،28ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) بدھ کو کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ مہنگائی الاؤنس میں 4 فیصد اضافہ کرکے 38 فیصد کردیا گیا ہے۔ اب تک سرکاری ملازمین کو 34 فیصد کی شرح سے مہنگائی الاؤنس دیا جا رہا تھا لیکن اب یکم جولائی 2022 سے سرکاری ملازمین کو 38 فیصد کی شرح سے مہنگائی الاؤنس دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے مہنگائی کی تلافی کے لیے مہنگائی الاؤنس کی اضافی قسط جاری کرنے کی تجویز کو منظوری دی۔ یہ اضافہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو ان کی تنخواہوں کے ساتھ بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے۔اس کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اس فیصلے سے سرکاری خزانے پر سالانہ 12,852 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ ٹھاکر نے کہا کہ جولائی 2022 سے فروری 2023 تک کے آٹھ مہینوں کی مدت میں اس فیصلے کو لاگو کرنے میں سرکاری خزانے سے 8,588 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔اس اعلان سے تقریباً 47.68 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 68.62 لاکھ پنشنرز کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے ساتھ یہ اضافہ دفاعی خدمات میں کام کرنے والے افراد پر بھی لاگو ہوگا۔

غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف میں تبدیلی کرتی ہے، لیکن کسی نہ کسی وجہ سے اس کا اعلان دیر سے کیا جاتا ہے۔ مارچ کے شروع میں، کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے مہنگائی الاؤنس اور پنشنرز کے لیے مہنگائی ریلیف (ڈی آر) کو بنیادی تنخواہ کے 3 فیصد سے بڑھا کر 34 فیصد کرنے کی تجویز کو منظوری دی تھی۔

بتا دیں کہ مہنگائی الاؤنس میں کوئی بھی تبدیلی قبول شدہ فارمولے کے مطابق کی جاتی ہے، جو کہ قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے ساتویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔اس کے علاوہ، حکومت نے غریبوں کو مفت اناج فراہم کرنے کے لیے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کی مدت تین ماہ یعنی دسمبر 2022 تک بڑھا دی ہے۔ معلومات دیتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ دہلی، احمد آباد اور سی ایس ایم ٹی-ممبئی ریلوے اسٹیشنوں کی دوبارہ ترقی کو کابینہ نے دس ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button