سرکاری اسکول میں کلاس میں داخل ہوکر کی جنسی زیادتی، خواتین کمیشن نے جاری کیا نوٹس

نئی دہلی، 4 مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) دہلی کمیشن برائے خواتین نے بدھ کو کہا کہ ایک شخص مبینہ طور پر مشرقی دہلی کے ایک سرکاری اسکول کے کلاس روم میں داخل ہوا، دو لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور طالبات کے سامنے کپڑے اتارنے کے بعد پیشاب کیا۔
کمیشن نے دعویٰ کیا کہ جب طالبات نے پرنسپل اور ٹیچر کو واقعہ کے بارے میں بتایا تو انہوں نے انہیں چپ رہنے اور بھول جانے کو کہا۔دہلی پولیس نے کہا کہ اس نے بھجن پورہ میں مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن (ای ڈی ایم سی) اسکول میں لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے۔
پولیس نے واقعے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی۔دہلی کمیشن برائے خواتین نے اس سلسلے میں پولیس اور ای ڈی ایم سی کو نوٹس جاری کیا ہے لیکن کلاس روم میں کسی اجنبی کے داخلے کے بارے میں شہری حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔