دیوبند

سردی میں بڑھ رہے ہیں ہارٹ اٹیک اور لقوہ کے مریض،شوگر کے مریضوں کے لئے جان لیوا ثابت ہورہی ہے ٹھنڈ

دیوبند، جنوری (رضوان سلمانی) شدید سردی کے موسم میں زیادہ عمر کے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہا ہے ، خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کو بڑی پریشانی ہورہی ہے، خاص طور پر بلڈ پریشر اور شوگرکے مریضوں کی لاپرواہی انہیں لقوہ اور ہارٹ اٹیک کا شکار بنا رہی ہیں ۔ ضلع اسپتال میں ان مریضوں کی تعداد میں ایک دم اضافہ ہوگیا ہے ، روزانہ پانچ سے 7مریض پہنچ رہے ہیں ،

 

جب کہ یہ تعداد 15روز قبل تک صرف ایک یا2 تھی ، جب کہ ڈاکٹر ایسے مریضوں کو ٹھنڈ سے بچنے کی صلاح دے رہے ہیں ، ساتھ ہی اگر شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو انہیں برابر دوا کھانے کی بھی صلاح دی جارہی ہے۔ سی ایم او ڈاکٹر سنجیو مانگلک نے بتایا کہ لوگ بلڈ پریشر اور شوگر سے متأثر مل رہے ہیں وہیں کھانے پینے میں تبدیلی کی وجہ سے زیادہ تر عمر رسیدہ شخص بلڈ پریشر اور شوگر سے پریشان ہیں۔ ایسے کچھ لوگ دوا لیتے ہیں ، جب کہ کچھ لوگ دوا نہیں لیتے۔ برابر دوا کا استعمال نہ کرنے والے اور کئی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

 

ٹھنڈ بڑھنے کے بعد عمر رسیدہ لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ضلع اسپتال میں ہر روز 5سے 7لوگ ہارٹ اٹیک اور لقوہ کے شکار مریض آرہے ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مرادآباد یا میرٹھ کے لئے ریفر کیا جارہا ہے۔ سبھی مریض بلڈ پریشر اور شوگر سے متأثر ہیں ، اس میں سبھی مریض 50سال کی عمر سے زیادہ ہیں۔ سی ایم او سنجیو مانگلک نے بتایا ہے کہ لقوہ اور ہارٹ اٹیک کا سب سے زیادہ بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کو ہوتا ہے ، لیکن اگر عمر 55سال سے اوپر ہے تو ہوشیار ہوجائیں ، حالانکہ یہ ضروری نہیں کہ بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض ہی رہیں تبھی لقوہ مار سکتا ہے ،

 

عام طور پر ایسے موسم میں 55سال سے زائد عمر والوں کو ٹھنڈ زیادہ لگتی ہے ، ایسے میں خون کا دور گھٹتا اور بڑھتا رہتا ہے ،اس صورت حال میں لقوہ مار سکتا ہے اس لئے ٹھنڈ سے بچنا بہت ضروری ہے۔ ضلع اسپتال کے سینئر فزیشین ڈاکٹر بی ایس سوڈھی نے بتایا کہ کھانے پینے اور ذہنی کشیدگی کی وجہ سے بلڈ پریشر اور شوگر عام بیماری بن چکی ہے ۔ 30فیصد لوگ بلڈ پریشر اور شوگر کے شکار مل رہے ہیں ، اس بیماری میں ملوث زیادہ عمر کے لوگ دیگر کئی بیماریوں کے شکار ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کان سے ہوکر نرو چہرے پر جاتی ہے، اس میں سوجن آجانے سے چہرے کی ماسک پیشیوں میں خون کا بہائو متأثر ہوتا ہے ، اس سے چہرے میں ٹیڑھا پن آجاتا ہے ، نرو متأثر ہونے سے پلک کے جھپکنے میں بھی دقت آتی ہے ، نرو کی سوجن ٹھیک ہونے کے بعد چہرہ صحیح ہوجاتا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button