پنجاب

سدھو موسیٰ والا قتل کیس : شارپ شوٹر انکت سرساگرفتار، اسلحہ اور پولیس کی وردی برآمد

نئی دہلی ، 4جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) دہلی پولیس کو پنجابی گلوکار سدھو موسیٰ والا قتل کیس میں ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے۔ نئی دہلی رینج اسپیشل سیل کی ایک ٹیم نے دہلی کے کشمیری گیٹ علاقے سے شارپ شوٹر انکت سرسا کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل سیل کی ٹیم نے انکت اور اس کے دوسرے ساتھی سچن کو جولائی (اتوار) کو رات 11 بجے گرفتار کیا ہے۔موسیٰ والا قتل کیس میں شارپ شوٹر انکت سرسا ماڈیول ہیڈ پریورت عرف فوجی کے ساتھ بولیرو گاڑی میں تھا۔

انکت سرسا کا تعلق ہریانہ کے سرسا گاؤں سے ہے اور لارنس بشنوئی گولڈی برار گینگ سے وابستہ ہے۔ سدھو موسیٰ والا کے قتل میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ انکت کیخلاف راجستھان میں قتل کی کوشش کے دو مقدمات درج ہیں۔ جبکہ ایک اور ساتھی سچن پر مجرموں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔اطلاعات کے مطابق انکت اور اس کے دوسرے ساتھی سچن سے ایک 9 ایم ایم پستول، ایک .3 ایم ایم پستول اور ایک ڈونگل کے ساتھ دو موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں،

اس کے علاوہ پنجاب پولیس کی تین وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ موسیٰ والا کے قتل میں ملوث بولیرو میں اہم شارپ شوٹر پریا ورتا فوجی اور انکت سرساموجود تھے۔ ان کی تصویر پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی میں بھی قید ہوئی تھی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button