سانپوں سے کھیلنے والا نوجوان اسپتال پہنچ گیا

سوشل میڈیا پر سانپوں کی متعدد ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاست کرناٹک میں ایک نوجوان بغیر کسی خوف و خطر کے سانپوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے۔
مذکورہ ویڈیو محکمہ جنگلات کے افسر سوسنتا نندا نے شیئر کی، معاذ نامی 20 سالہ نوجوان تین سانپوں کے ساتھ کھیل رہا ہوتا ہے کہ اچانک ایک سانپ اسے ڈس لیتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان سانپوں کے آگے ہاتھ لہرا رہا ہے اسی دوران تیسرا سانپ اس کی ٹانگ پر ڈس لیتا ہے۔
This is just horrific way of handling cobras…
The snake considers the movements as threats and follow the movement. At times, the response can be fatal pic.twitter.com/U89EkzJrFc— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) March 16, 2022
سانپ کے ڈسنے کے بعد نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
نوجوان کی فیس بک پر تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ اسپتال میں موجود ہے اور سانپ کے ڈسنے کا نشان اس کی ٹانگ پر واضح ہے۔
گزشتہ دنوں بھی ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو سانپ کے ساتھ کھیل رہی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچی سانپ کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے اور ایک موقع پر وہ سانپ کو پکڑ بھی لیتی ہے لیکن وہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔
https://www.instagram.com/reel/CagDugKDcH8/?utm_source=ig_embed&ig_rid=9d7cdc3d-ece2-4bf2-bfb3-85d8af119e50