دیوبند

سابق صدرِ جمہوریہ اے پی جی عبد الکلام کی یومِ پیدائش پر اسکولوں میں مقابلے جاتی پروگراموں کا انعقاد

دیوبند،16؍اکتوبر(رضوان سلمانی) یہاں سابق صدرِ جمہوریہ اے پی جے عبداکلام کے یومِ پیدا ئش اور انٹر نیشنل اسٹوڈینٹ ڈے پر نیشنل مسلم اکیڈ می اور سلام پبلک اسکول میں الگ پرو گرام منعقد کئے گئے ۔نیشنل مسلم اکیڈمی میں مختلف اسکولوں برائون ووڈ سے ارم فاطمہ ،رچرچی انگلش اسکول سے اویس ارشد ،نور عافیہ ،علمہ کے علاوہ سلام پبلک اسکول سینٹ میری اسکول،اصلاحی پبلک اسکول ودگر اسکولوں کے طلبہ وطالبات نے اے پی جے عبدالکلام کی حیات اور ان کے کارناموں پر تقریریں کیں اور انعام کے مستحق ٹہرے ۔

ادھر سلام پبلک اسکول میں معروف اسٹیج آرٹسٹ ، ڈاریکٹر و ادا کار گروپ کے بانی جاو ید خاںسروہہ کا تحریر کردہ مزاحیہ ڈرامہ’ ایک انار دو بیمار’ کا اسٹیج شو پیش کیا گیا جس کے ذریعہ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور بچوں کو علم حاصل کرنیکی ترغیب دلائی گئی،جھوٹ اور لالچ جیسی برائیوں سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے اپنے تحریر کردہ ڈرامہ کے ہدایت کار بھی جاویدخاں سروہہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ کے ذریعہ جہاں بچوں کو تعلیم کی رغبت دلانار تعلیم کی اہمیت بتا ہے ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کا بیدار کرنا بھی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ادا کار گروپ کیطرف سے یہ ڈرامہ پسماندہ علاقوں میں تعلیمی خدمات انجام دے رہے اسکولوں میں پیش کیا جا ئیگا اور یہ سلسلہ ماہ دسمبر تک جاری رہیگا ۔ڈرامہ کے مرکزی کرداروں میں رمشاء خان،یمن شرما،حارث ملک ،اور منویر سنگھ نے اپنی کامیاب اداکاری سے جہاں دلوں کو چھو لیا ناظرین کو ہنستے ہنست لوٹ پوٹ بھی کردیا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button