دیوبند

سابق اسمبلی رکن معاویہ علی کے والد چراغ صابر کا انتقال

دیوبند، 24؍ جنوری (رضوان سلمانی) سابق اسمبلی رکن معاویہ علی اور سینئر صحافی معین صدیقی کے والد چراغ صابر کا طویل علالت کے بعد آج شام میرٹھ کے ایک ہسپتال میںانتقال ہوگیاہے، وہ تقریباً 88؍ سال کے تھے، ان کے انتقال کی خبر سے شہر میں غم کی لہر دوڑ گئی اور محلہ دیوان میں واقع معاویہ علی کی رہائش گاہ پر شہر کے لوگوں کا تانتا لگ گیا۔

موصولہ تفصیل کے مطابق چراغ صابر گزشتہ کچھ دنوں سے سخت علیل تھے ،انہیں دو دن پہلے مظفرنگر کے ایک اسپتال میںداخل کرایاگیا تھا،جنہیں گزشتہ روز میرٹھ ریفرکردیاگیا،جہاں منگل کی دیر شام انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی شہر کے لوگوں کا محلہ دیوان میں تانتا لگ گیا ۔مرحوم نیک ،دیندار اور صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔تدفین بدھ کے روز عمل میں آئیگی۔

ان کے انتقال پر پریس ایسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران ، اردو ہندی والیکٹرونک میڈیا سے منسلک صحافیوں اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نیز معزز شخصیات نے اس حادثہ وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے جملہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button