دیوبند

زمین کی تقسیم کو لے کر ہوا خونی تصادم ، 6 لوگ زخمی

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو سنبھالا

دیوبند، 20؍ ستمبر (رضوان سلمانی) دیوبند کے قریبی گائوں رسول پور میں زمین کی تقسیم کو لے کر دو فریقین کے درمیان تصادم ہوگیا، اس دوران زبردست لاٹھی ڈنڈے اور دھاردار ہتھیار کا استعمال کیا گیا۔ جس میں دونوں فریق کے تقریباً آدھا درجن افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو سنبھالا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق راجو پور پولیس چوکی علاقہ کے رنسورہ گائوں میں دلت سماج کے دو فریقوں کے درمیان زمین کی تقسیم کو لے کر پرانی رنجش چلی آرہی ہے ، اسی رنجش کے چلتے دونوں فریق لاٹھی ڈنڈے لے کر آمنے سامنے آگئے، دیکھتے ہی دیکھتے ان کے درمیان مارپیٹ شروع ہوگئی جس میں ایک فریق کے گھسیٹو ، گووند، جب کے دوسرے فریق کے رجت، وشال، ابھیشیک، وکاس اور نیتر پال زخمی ہوگئے۔ دونوں فریق نے ایک دوسرے پر کہا سنی کے بعد لاٹھی ڈنڈوں اور دھاردار ہتھیار وں سے حملہ کرنے کا الزام عائد کیا،

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کو سمجھا بجھاکر خاموش کیا اور ساتھ ہی زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا، جہاں سے کئی لوگوں کو ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ اس دوران پولیس نے کئی افراد کو اپنی حراست میں بھی لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زمین کی تقسیم کو لے کر یہ تنازعہ ہوا ہے ، اس معاملہ کی تحقیق کرائی جارہی ہے ، جو بھی قصوروار پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button