دیوبند

زمینی تنازعہ میں تایا زاد بھائی نے چچازاد بھائی کا کیا قتل

دیوبند، 8؍ جون (رضوان سلمانی) تھانہ بڑگائوں علاقہ کے گائوں سوبری میں زمینی تنازعہ کو لے کر اپنے تایا کے پاس بات کرنے کے لئے پہنچے ایک نوجوان کی گولی لگنے سے موت واقع ہوگئی ۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی والدہ نے اس کے تایا زاد بھائی پر ہی قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے، پولیس نے معاملہ کی تحقیق شر وع کردی ہے اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے، یہ واقعہ گزشتہ شام کا ہے ۔

بڑگائوں علاقہ کے سوبری گائوں کے رہنے والے وکاس ولد بابو رام اپنے چچازاد بھائی ابھیجیت ولد دھیرسنگھ کے ساتھ اپنے تایا رام پال سنگھ کے گھر پر زمینی تنازعہ کو لے کر بات کرنے کے لئے گیا تھا جہاں پر کچھ تنازعہ ہوگیا جس کے بعد وکاس کے تایا زاد بھائی منیش ولد رام پال کے لائسنسی ہتھیار سے گولی چل گئی جو منیش کے سر میں لگی اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والے وکاس کی والدہ دیوی کا الزام ہے کہ منیش نے زمینی تنازعہ میں اس کے بیٹے کا گولی مارکر قتل کردیا ، اطلاع ملنے پر سی او دیوبند رام کرن سنگھ اور بڑگائوں پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیق کی ۔ اس سلسلہ میں ایس پی دیہات سورج رائے نے بتایا کہ ابھی تک جانچ میں یہ سامنے آیا ہے کہ وکاس کا منیش نے گولی مارکر قتل کیا ہے، منیش کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ، ملزم کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پہلی نظر میں یہ معاملہ قتل کا نظر آرہا ہے ، بتایا جاتا ہے کہ 23بیگہہ زمین کو لے کر تنازعہ چلا آرہا تھا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button