مدھیہ پردیش

ریوا میں ڈسٹرکٹ سی ای او شیلیش کمار پانڈے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ریوا ،7جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) مدھیہ پردیش کی اسپیشل اسٹیبلشمنٹ پولیس لوک آیکت نے ریوا ضلع کی نئی گڑھی ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کو تیرہ ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

لوک آیوکت پولیس ذرائع کے مطابق، موگنج کے ڈھنگن کے رہنے والے شیویندر پٹیل سے نئی گڑھی ضلع پنچایت کے سی ای او شیلیش کمار پانڈے کو کل اس کی ریوا کے نہرو نگر واقع رہائش گاہ سے یہ رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔شیویندر نے نئی گڑھی ضلع پنچایت میں اپنی گاڑی کرایہ پر لگا رکھی تھی۔ چار ماہ سے اس کی ادائیگی نہیں ہوئی تھی۔ ادائیگی کے عوض ڈسٹرکٹ سی ای او رشوت مانگ رہا تھا۔

شیویندر نے اس معاملے کی شکایت لوک آیکت پولیس سے کرنے کے بعد ملزم کے ریوا شہر کے نہرو نگر میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اسے شیوندر سے تیرہ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ لوک آیوکت پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button